کورونا سے کیسے نمٹا جائے:پاکستان کی تمام میڈیکل ایسویسی ایشنزنے حکومت کی رہنمائی کردی

0
40

لاہور:کورونا سے کیسے نمٹا جائے:پاکستان کی تمام میڈیکل ایسویسی ایشنزنے حکومت کی رہنمائی کردی،اطلاعات کے مطابق سروسز ہسپتال میں میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن پنجاب، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پی ایم اے، پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن، نیشنل لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام ایسوسی ایشن سمیت طبی عملے کے تمام یونینز نے پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

اس اہم پریس کانفرنس میں حکومت سے مندرجہ ذیل گزارشات کی گئیں‌

1۔ حکومت پنجاب فی الفور حقیقی معنوں میں لاک ڈاون لگائے۔ حکومتی اقدامات انتہائی ناکافی ہیں اور عید کی شاپنگ کے باعث بازاروں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ۔

2۔ حکومت کی ویکسی نیشن کی رفتار کم ہے۔ خصوصا طبی عملے اور فرنٹ لائن ورکرز کو فوری ویکسینیشن مہیا کی جائے۔

3۔حکومت وقت اور علماء کرام عید سادگی سے منانے کا اعلان کریں۔

4۔ پنجاب بھر میں 95 فی صد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں اور آئی سی یوز میں مزید جگہ نہیں۔

5 ۔ حکومت وقت تمام طبی عملے بشمول لیڈی ہیلتھ ورکرز کو کرونا رسک الاؤنس اور حفاظتی سامان مہیا کرے ۔

6۔عید کے بعد ملک بھر میں کرونا کی شرح میں اضافہ متوقع ہے لہذا ہسپتالوں میں کرونا کے لیے بیڈ ز ، آئی سی یوز اور ہیومن ریسورس بڑھائے جائیں۔

7۔حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور آکسیجن کی پیداوار کو بڑھایا جائے اور پاکستان سٹیل مل میں موجود آکسیجن تیار کرنے والے پلانٹ کو فعال کیا جائے۔

پریس کانفرنس میں سرپرست اعلی وائی ڈی اے پنجاب ،صوبائی صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر اشرف نظامی، صدر پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن جناب تنویر بھٹی، صدر پاکستان نیشنل لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام میڈم رخسانہ انور نے شرکت کی۔

وائی ڈی اے سے مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر نعمان چوہدری ، مرکزی سینئر نائب صدر وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر شعیب خان نیازی ،صدر میو اسپتال حافظ محمود احمد، سروسز ہسپتال ڈاکٹر عمران بھٹی ، صدر پنجاب ڈینٹل ہسپتال ڈاکٹر احمد تعظیم ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد، صدر شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر رانا تاثیر احمد، نائب صدر چلڈرن ہسپتال لاہور ڈاکٹر سلیم خان نیازی ، ڈاکٹر جعفر نقوی سروسز ہسپتال، ڈاکٹر صہیب ارشد ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد نے شرکت کی ۔

Leave a reply