انڈوں کا مزیدار پلاؤ بنانے کا آسان طریقہ

0
74

اجزاء:
چاول 1 کلو
دہی 2 کھانے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
مرچ سرخ حسب ضرورت
پیاز 2 عدد درمیانی
ہری مرچ 8عدد
گھی آدھا کلو
پسا گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ
ادرک لہسن 1 چائے کا چمچ
ہرا دھنیا 1 کپ کٹا ہوا
انڈے 8 عدد
پانی چاولوں کے حساب سے

ترکیب:
چاول اچھی طرح دھو کر بھگو دیں ایک باؤل میں انڈوں کا تھوڑا سا منہ توڑ کر زردی اور سفیدی نکال لیں اور خالی شیل احتیاط سے رکھ دیں اور انڈوں کو پھینٹ لیں اور ان میں ہرے مرچیں اور ہرا دھنیا بارک کاٹ کر مکس کر لیں اور انڈوں کے خالی شیلز میں یہ آمیزہ بھر کر ان کے منہ پر آٹا لگا کر ابال لیں جب انڈے اچھی طرح ابل جائیں تو ان کو چیل لیں اور چار چار ٹکڑے کر لیں اب ایک پین میں گھی ڈال کر گرم کریں جب گھی گرم ہو جائے تو اس میں انڈے فرائی کریں ایک دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر براؤن کریں پھر تمام مصالحے دہی سمیت ڈال دیں اور پانی کا چھینٹا دے کر بھونیں جب لہسن کی بو ختم ہو جائے تو پانی ڈال دیں جب پانی کو ابال آجائے تو اس میں چاول ڈال دیں جب پانی خشک ہو جائے اور شاول دم پر آ جائیں تو اس میں انڈوں کی ٹکڑے رکھ کر دم دے دیں مزیدار انڈا پلاؤ تیار ہے

Leave a reply