سپائسی اور مزیدار عربی چکن شوارمہ ریسیپی

0
16

عربی چکن شاورمہ
اجزاء:
چکن کا سینہ اور لیگ کا گوشت بون لیس ایک کلو
لال مرچ پاوڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ اگر چٹپٹا بنانا ہے تو دو چمچ
زیتون آئل آدھا کپ
لیمن جوس چار کھانے کے چمچ
سبز الائچی پاوڈر ایک چائے کا چمچ
سفید مرچ پاوڈر دو چائے کے چمچ
کالی مرچ پاوڈر دو چائے کے چمچ
دار چینی پاوڈر ایک چائے کا چمچ
لونگ پاوڈر ایک چائے کا چمچ
جائفل پاوڈر ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لہسن پیسٹ چار کھانے کے چمچ
ترکیب:
چکن کو دھو کر سکھا لیں اور کسی بھاری چیز سے ہلکا ہلکا کُوٹ کر پتلا کر لیں پھر تہہ لگاتے جائیں گمام مصالوں کو مکس کر لیں اور چکن کی ہر تہہ کے درمیان مصالحے لگا کر چو بیس گھنٹوں کے لیے رکھ دیں پھر اوون ٹرے میں فوائل ڈال کر اوپر چکن اور پھر تیل ڈال کر پہلے سے گرم۔اوون میں پچیس منٹ تک بیک کر لیں جب تیار ہو جائے تو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں

Leave a reply