بیف لزانیہ مزیدار اور ذائقہ دار ریسیپی
بیف لزانیا
اجزاء:
لزانیا شیٹ ایک سو پچیس گرام
موزریلا چیز. آدھا کپ
کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
پارسلے آدھا چائے کا چمچ
وائٹ سوس ایک کپ
میٹ سوس ایک کپ
ترکیب:
بیکنگ ڈش میں میٹ سوس ڈال کر اوپر لزانیہ شیٹ بچھا دیں پھر میٹ سوس پھر وائٹ سوس اور موزریلا چیز پھیلا دیں پھر اوپر لزانیہ شیٹ بچھا دیں اسی طریقے سے ایک اور تہہ لگا لیں آخری تہہ میں لزانیہ شیٹ کے اوپر وائٹ سوس کے اوپر موزریلا چیز ڈالیں پھر کٹی مرچ چھڑک کر ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ کے لیے بیک کر لیں اور پارسلے سے گارنش کر کے کھائیں اور سرو کریں