چیز نان بنانے کی ترکیب

0
45

چیز نان
اجزاء:
میدہ ڈیڑھ کپ
انڈا آدھا
خمیر ایک کپ
چینی آدھا کھانے کا چمچ
نمک پاو چائے کا چمچ
خشک دودھ ایک کھانے کا چمچ
پگھلا ہوا گھی آدھا کپ
چیڈر چیز آدھا کپ
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:
ایک باؤل میں میدہ چینی نمک خمیر انڈا اور خشک دودھ ڈال کر نیم گرم پانی سے آہستہ آہستہ گوندھ کر نرم ڈو بنا لیں اور ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں تا کہ ڈو پھول جائے اور ڈبل ہو جائے پھر اس کے تین سے چار پیڑے بنا کر سوسر کے سائز کا پھیلا دیں پھر مکس کی ہوئی چیٍر چیز اور ہرا دھنیا بھر کر دوبارہ پیڑا بنا لیں اسے کواٹر پلیٹ کے سائز کا بیلیں اور گریس کی ہوئی اوون ٹرے میں رکھ کر 190 سینٹی گریڈ پر 12 سے 14 منٹ پر بیک کر لیں پھر نکال کر گھی سے برش کر لیں اور فوراً سرو کریں

Leave a reply