مزید دیکھیں

مقبول

لاہور میں "ویگو ڈالہ کلچر” کیخلاف مہم تیزی سے جاری

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ویگو ڈالہ کلچر...

میرپورماتھیلو: جروار میں سیپکو کارروائی پر جھڑپیں، اہلکار زخمی، احتجاج جاری

میرپورماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق لغاری) جروار...

لذیذ اور خوش نما چوکور فوڈ سلاد بنانے کی ترکیب

لذیذ اور خوش ذائقہ چوکور فوڈ سلاد
اجزاء:
تربوز
گرما
کیوی پھل
پائن ایپل
مارش میلو تمام پھل حسب ضرورت
لیکن سب کی مقدار برابر ہو
تازہ پودینہ ایک کھانے کا چمچ
بادام پستے دو کھانے کے چمچ پیس لیں
تل اور دار چینی پاوڈر حسب ضرورت
ترکیب:
تربوز گرما کیوی پائن ایپل یا کوئی بھی اپنے پسندیدہ پھل جو جلدی کالے نہیں ہوتے اب تمام پھلوں کو دھو کر چھیل لیں اور چوکور کاٹ لیں مارش میلو استعمال کرنے سے فروٹ سلاد میں میٹھا سا ذائقہ آئے گا ہر پھل کو ایک انچ کے چوکور ٹکڑے کی صورت میں کاٹیں اس کام میں تھوڑا وقت لگے گا لیکن دیکھنے میں یہ خوبصورت بھی لگے گا پھلوں کو کاٹنے کے لیے تیز چھری کا استعمال کریں تاکہ کیوبز اچھی طرح کٹے ہوئے دکھائی دیں ایک لائن میں تین الگ پھل اور ایک کیوب مارش میلو لگا کر بڑا سا چوکور فروٹ سلاد تیار کر لیں اس کے اوپر پودینہ تل دار چینی اور بادام اور پستے چھڑک دیں آخر میں پودینے کے چند پتے لگا کر گارنشنگ مکمل کریں اب خوش نما اور لذیذ سلاد سرو کریں
تیاری کا وقت تیس منٹ اور تین افراد کے لیے