عمدہ اور لذیذ کریم چیز والنٹ پائی عمدہ لذیذ اور آسان ریسیپی
کریم چیز والنٹ پائی
اجزاء:
بسکٹس ایک کپ
کریم چیز آدھا کپ
اخروٹ پاو کپ
ونیلا۔ایسنس تھوڑا سا
مکھن پاو کپ
کنڈینسڈ ملک آدھا کپ
جیلیٹن پاوڈر ایک چائے کا چمچ
انڈے کی زردی ایک عدد
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
کریم ایک پیکٹ
چاکلیٹ سپریڈ آدھا کپ
ترکیب:
کسی برتن میں انڈوں کی زردی کنڈینسڈ ملک اور کارن فلور کو پکا لیں جب گاڑھا ہوجائے تو چولہا بند کر دیں اب ایک باول میں نکال کر اس میں کریم چیز کریم اور ونیلا ایسنس ڈال کر بیٹ کر لیں جب فلفی ہو جائے تو جیلیٹن پاوڈر کو پانی میں گھول۔کر ڈال دیں مکھن اور بسکٹس کے چورے کو مکس کر کے ایک ٹرے میں سیٹ کر لیں اور فریج میں رکھ دیں اب کریم چیز والے مکسچر میں چاکلیٹ سپریڈ مکس کر کے بسکٹ پر ڈال کر اوپر الروٹ اور چاکلیٹ چھڑک دیں مزیدار اور لذیذ کریم چیز والنٹ پائی تیار ہے