سپائسی مسور کی دال ریسیپی ایسا ٹیسٹ کہ آپ انگلیاں چاٹتے رہ جایئں

0
212

اجزاء:
آئل ایک سے ڈیڑھ کپ ، پیاز درمیانی سائز کی 2 عدد ، ٹماٹر درمیانی سائز کے 3 عدد ، ہری مرچ 4 سے 7 عدد ، لیمن 2 عدد ، لہسن ادرک پیسٹ 2 چمچ ، ہرا دھنیا آدھی گٹھی ، مسور کی دال 1 کلو ، نمک حسب ذائقہ ، سرخ لال مرچ 1 چائے کا چمچ ، آدھ کٹی لال مرچ 2 چائے کے چمچ ، دھنیاپاوڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ ، گرم مصالحہ ہاف چائے کا چمچ ، ہلدی ہاف چائے کا چمچ ،کنور چکن کیوبز 2 عدد

ترکیب :
مسور کی دال کو پکانے سے پہلے 1 سے 2 گھنٹے بھگو دیں پھر اسکو پریشر میں ڈال کر 3 لیٹر پانی ڈال دیں اور لیمن گرم مصالحہ اور ہری مرچوں دھنیوں کے علاوہ ساری چیزیں ڈال کر پریشر ککر کو بند کردیں اور تیز آنچ پر 40 منٹ تک پکنے دیں 40 منٹ بعد چولہا بند کر دیں اور پریشر کی گیس نکالنے کے بعد اس کا ڈھکن کھول دیں اور دیکھیں دال گل گئی ہے چمچ ہلائیں اب پریشر کو چولہے سے اتار دیں اور دال میں تڑکا لگانے کے لیے ایک پین میں تیل ڈال کر چولہے پر رکھیں اور زیرہ ڈال دیں جب زیرے کی خوشبو آنے لگے تو اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر براؤن ہونے تک فرائی کریں جب گولڈن براؤن ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں دال میں گرم مصالحہ ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال دیں اور پھر جو تڑکہ تیار کیا تھا وہ ڈال کر فورا ڈھکن بند کر دیں 2 منٹ بعد دال کو سرونگ ڈش میں ڈال کر اس کر اوپر چاٹ مصالحہ یا لیموں کا جوس ڈال دیں مزیدار دال تیار ہے اسے بوائل چاولوں نان یا چپاتی کے ساتھ کھایئں-

Leave a reply