فیٹو چینی الفریڈو
اجزاء:
بون لیس چکن ایک پاو
ادرک کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
کُٹی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
پیپریکا آدھا چائے کا چمچ
سویا سوس . ایک کھانے کا چمچ
ٹیریا کی سوس آدھا کھانے کا چمچ
فیٹو چینی پاستا ایک پیکٹ کا تیسرا حصہ
نمک حسب ضرورت
الفریڈو سوس کے اجزاء:
کریم سو گرام
کریم چیز پاو کپ
لہسن پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
مکھن ایک اونس
نمک پاو چائے کا چمچ
کُٹی کالی مرچ پاو چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
سویاسوس ایک کھانے کا چمچ
مشروم پاو کپ سلائس کاٹ لیں
زیتون ایک کھانے کا چمچ۔سلائس کاٹ لیں
چکن پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
پامزان چیز ایک کھانے کا چمچ
اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
پہلے چکن اچھی طرح دھو کر جولین کاٹ لیں پھر ایک باول میں چکن ادرک کا پیسٹ کالی مرچ نمک پیپریکا سویا سوس اور ٹیریا کی سوس ڈال کر اچھی طرح مکس کر کےکچھ گھنٹے میری نیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں اور پاستا ابال لیں اب ایک کڑاہی میں تھوڑا سا تیل۔ڈال۔کر گرم۔کریں اور اس میں چکن ڈال کر اتنی دیر فرائی کریں کہ گل جائے اب ایک پین میں مکھن گرم۔کر کے اس میں لہسن پیسٹ کریم کریم۔چیز پامزان چیز چکن پاوڈر مشروم نمک کالی مرچ لال مرچ سویا سوس اور زیتون اور اوریگانو ڈال کر گاڑھی سوس تیار کر لیں اب پاستا کو چکن میں ڈال۔کر مکس کریں سوس کو پاستا میں ڈال کر فولڈ کر لیں مزیدار الفریڈو تیار ہے
جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ باغی ٹی وی 2025