انڈین کارن سیلیڈ بنانے کی ترکیب
انڈین کارن سیلیڈ
اجزاء:
مکئی آدھا کپ
ہلدی ایک چٹکی
لیموں آدھا
ہری مرچ ایک عدد
پودینے کے پتے چند عدد
ہرا دھنیا چند پتے
چاٹ مصالحہ حسب ذائقہ
پسی لال مرچ پاو چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک پتیلی میں ایک چٹکی ہلدی اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر مکئی کو پانی میں ابال لیں جب مکئی اُبل جائے تو مکئی کا پانی نتھا ر کر مکئی کسی باول میں ڈال لیں اور ساتھ ہی اس میں نمک لال مرچ چاٹ مصالحہ پودینے اور ہرے دھنیے کے پتے ہری مرچیں پیاز اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں مزیدار انڈین کارن سیلیڈ تیار ہے