اٹالین چکن بنانے کا طریقہ

0
37

4 افراد کے لئے
اجزاء:
چکن بریسٹ 4 عدد
ٹماٹو کیچپ چھ کھانے کے چمچ
سویا ساس 4 کھانے کے چمچ
لیمن جوس 2 کھانے کے چمچ
چینی 4 کھانے کے چمچ
کالی مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
زیتون آئل 4 کھانے کے چمچ
پیاز آدھی پیالی چوپ کر لیں
لہسن دو کھانے کے چمچ چوپ کر لیں
چکن یخنی ایک کپ
نمک حسب ذائقہ
بروکلی آدھا کپ گارنش کے لئے

ترکیب:
ایک برتن میں کیچپ سویا ساس لیمن جوس چینی اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کریں اب ایک برتن میں کھلی دیگچی میں زیتون کا تیل پیاز اور لہسن ڈال کر ہلکا سا پکا لیں اب اس میں چکن بریسٹ سالم ڈال کر دونوں اطراف سے اچھی طرح براؤن ہونے تک پکائیں جب براؤن ہو جاتے تو اس میں کیچپ کا مکسچر شامل کر کے مکس کر لیں اور یخنی ڈال کر پانچ منٹ دم پر رکھ دیں پھر اس میں موجود سوس کو تھوڑا خشک کر لیں اور ڈش میں نکال کر بروکلی سے گارنش کر لیں ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریں

Leave a reply