جھینگا تکہ مسالہ بنانے کی ترکیب

0
61

جھینگا تکہ مسالہ
اجزاء:
بڑے سائز کے جھینگے 25 عدد
میرینیشن کے اجزاء:
لیموں آدھا
نمک ایک چائے کا چمچ
سرخ مرچ پاوڈر ایک چائے کا۔چمچ
لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
گریوی کے لیے:
دہی آدھا کپ
کریم ایک چوتھائی
چوپڈ پیاز دو عدد
ٹماٹر تین عدد پیوری بنا لیں
سرخ مرچ پاوڈر ایک کھانے کا چمچ
گرم مسالہ پاوڈر ایک کھانے کا۔چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
لہسن ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچ
مکھن ایک کھانے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
تندوری مسالہ ایک چائے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
کسی برتن میں لیموں نمک۔مرچ لہسن۔ادرک پیسٹ مکس کر کے اس میں جھینگے ڈال دیں اور ان پر اچھی طرح مسالہ لگا کر انہیں پندرہ سے بیس منٹ کے لیے میری نیٹ کرنے کے لیے رکھ دیں اب ایک کڑاہی میں دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں زیرہ ڈالیں جب خوشبو آنے لگے تو اس میں چاپ کیے ہوئے پیاز ڈال کر فرائی کریں جب پیاز گولڈن ہو جائیں تو اس میں نمک اور مرچ ڈال کر مکس کریں اعر ایک منٹ تک اچھی طرح پکائیں ٹماٹر کی پیوری بنا کر اس میں شامل کر دیں اور ہانچ منٹ پکائیں پھر اس میں دہی کریم اور گرم مسالہ ڈالیں مکس کر کے جھینگے ڈال دیں ساتھ ہی تندوری مسالہ شامل کر دیں تھوڑی دیر ڈھک کر پکائیں جھینگے گل جائیں تو چولہا بند کر دیں مزیدار سالن تیار ہے سادہ چاولوں کے ساتھ سرو کریں
پکانے کا وقت سوا گھنٹہ چار افراد کے لیے

Leave a reply