لذیذ اور ذائقہ دار مغلائی ریشمی کباب بنانے کی ترکیب

0
58

مغلائی ریشمی کباب
اجزاء:
چکن قیمہ دوسوپچاس گرام
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
پسی جائفل جاوتری پاو چائے کا چمچ
قصوری میتھی آدھا چائے کا چمچ
پسی الائچی پاو چائے کا چمچ
بریڈ سلائس آدھا
نمک آدھا چائے کا چمچ
تیل آدھا کپ
سوس کے لیے:
کریم پاو کپ
کریم چیز دو کھانے کے چمچ
پانی تین کھانے کے چمچ
ہری مرچ ایک عدد باریک کاٹ لیں
پودینے کی پتیاں پانچ عدد

ترکیب:
چکن قیمے میں نمک قصوری میتھی الائچی بریڈ سلائس ادرک لہسن کا پیسٹ اور جائفل۔جاوتری ڈال کر باریک پیس لیں اور گول گول کباب بنا کر تیل میں فرائی کر کے رکھ دیں پھر کریم چیز اور کریم اور پانی کو اچھی طرح مکس کر کے اتنی دیر پکائیں کہ وہ سوس کی طرح ہو جائے اس میں باریک کٹی ہری مرچ جائفل اور پودینے کی پتیاں شامل کر اور اسے فرائی کیے ہوئے کبابوں پر ڈال کر شیر مال کے ساتھ سرو کریں

Leave a reply