چٹپٹی اور لذیذ پالک پکوڑا چاٹ بنانے کی ترکیب

0
47

پالک پکوڑا چاٹ
اجزاء:
بیسن آدھا کپ
اجوائن دو چٹکی
پسی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
ہلدی دو چٹکی
پالک کے پتے حسب ضرورت
تیل دو کھانے کے چمچ
سوڈا ایک چٹکی
چاٹ کے لیے:
چاٹ مصالحہ ایک یا ڈیڑھ چائے کا چمچ
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچیں دو عدد
دہی تین کھانے کے چمچ
ٹماٹر چھوٹا ایک عدد چوپڈ
پیاز چوپڈ ایک عدد چھوٹا
اُبلے آلو ایک عدد کاٹ لیں
املی کی چٹنی دو کھانے کے چمچ
باریک سیو پاو کپ
ترکیب:
پالک اور تیل کے علاوہ تمام اجزاء کو کسی برتن میں اچھی طرح مکس کر لیں اب پانی شامل کر کے پھینٹیں اور پتلا کر لیں اب پالک کے پتوں کو بیسن کے آمیزے میں ڈپ کر کے گرم تیل میں گولڈن فرائی ہونے تک تل لیں اور ٹرے میں رکھ دیں چاٹ کے لیے کسی باول میں اُبلے آلو میں چاٹ مصالحہ مکس کر کے پالک کے پتوں پر پھیلا دیں۔اب پیاز ٹماٹر ہرا دھنیا اور دہی ڈال کر پھت چٹنی ہری مرچیں سیو اور چاٹ مصالحہ ڈال کر چٹپٹی اور لذیذ چاٹ سرو کریں

Leave a reply