غذائیت سے بھر پور پاستا سلاد ریسیپی

اجزاء:
چکن بون لیس ایک پاؤ
پاستا آدھا کپ
شملہ مرچ ایک عدد
ہری پیاز دو عدد
گاجر ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
کھیرا ایک عدد
پیاز ایک عدد چھوٹا
بند گوبھی ایک پھول چھوٹا
نمک حسب ذائقہ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
چلی سوس ایک کھاے کا چمچ
لہسن پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ
آئل پاؤ کپ

ترکیب:
کھیرا ٹماٹر اور شملہ مرچ کے بیج نکال کر تمام سبزیاں اچھی طرح دھو کر کاٹ لیں پین میں آدھا ٹائل ڈال کر گرم کریں اس میں لہسن پیسٹ اور پیاز کاٹ کر ڈالیں اور تھوڑی دیر فرائی کرنے کے بعد چکن بھی ڈال دیں اور فرائی کر کے پکنے دیں اس دوران ابلے ہوئے پاستا میں تھوڑا سا نمک سفید مرچ اور زیتون کا تیل ملائیں جب چکن پک جائے تو ایک ایک کر کے تمام سبزیاں ڈالتے جائیں اور مکس کرتے جائیں اور ساتھ ہی باقی تیل بھی شامل کر دیں سفید مرچ سویا سوس اور چلی سوس بھی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں سرونگ ڈش میں پاستا ڈال کر ڈش کو درمیان سے خالی کر کے اوپر سبزیاں اور چکن ڈال کر پیش کریں

Comments are closed.