آلو کا پیزا بنانے کی ترکیب

0
90

بنانے اجزاء:
آلو ایک پاؤ
مکھن آدھا اونس
نمک آدھا چائے کا چمچ
انڈا آدھا
ٹناٹر ایک عدد
پیاز ایک عدد
ٹماٹو کیچپ ایک کھانے کا چمچ
پنیر ڈیڑھ کپ
مرغی کا پکا ہوا آدھا کپ
تازہ اجوائن کے پتے یا ہری پیاز کے پتے ایک چائے کا چمچ
بریڈ کرمز حسب ضرورت

ترکیب:
آلو ابال کر چھیل لیں پھر آلو میں تھوڑا سا پنیر نمک اور انڈا شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں پھر پلیٹ پر تھوڑی سی چکنائی لگا کر بریڈ کرمز اس پر چھڑک کر آلو کا مرکب اس پر ڈال دیں اور فریج میں رکھ دیں تاکہ سخت ہو جائے پھر ٹماٹو کیچپ اس پر پھیلا کر آدھا پنیر پھیلا دیں پھر گوشت پھر ٹماٹر پیاز کے سلائس پھر اجوائن یا ہری پیاز کے پتے پھر باقی بچا پنیر اس پر پھیلا کر اوون میں تکھ کر تنی دیر بیک کریں کہ اس کی سطح گولڈن براؤن ہو جائے گرما گرم پیزا چلی گارلک سوس کے ساتھ پیش کریں

Leave a reply