پیٹھے کدو کا صحت بخش اور لذیذ مربہ بنانے کی ترکیب

0
112

اجزاء:
پیٹھا 2 کلو گرام
چینی 3 کلو
عرق گلاب دو چھٹانک
چونا پان والا 2 کھانے کے چمچ
روح کیوڑہ 1 چھٹانک

ترکیب:
پیٹھا چھیل کر اس کے ٹکڑے کاٹ لیں اور کانٹے سے گود لیں اس کے بعد پانی میں چونا ملا لیں اور ٹکڑے اس پانی میں ڈال دیں پانی اتنا ہو کہ ٹکڑے اس میں ڈوب جائیں تقریباً چار یا پانچ گھنٹوں تک کے لئے ڈھانپ کر رکھ دیں اور چونے والے پانی سے نکال کر صاف پانی سے تین چار مرتبہ دھو لیں اور چھاننے میں رکھ دیں تاکہ پانی نُچڑ جائے اب چینی کا قوام تیار کر لیں جب تیار ہو جائے تو اس میں پیٹھے کے ٹکڑے ڈال کر آدھا گھنٹہ پکائیں جب پیٹھا گل جائے تو اس میں عرق گلاب اور روح کیوڑہ ڈال کر چالہے سے اتار لیں ٹھنڈا ہونے کے بعد محفوظ کر لیں انتہائی صحت بخش اور لذیذ حلوہ ہے

Leave a reply