لذیذ اور مصالحہ دارقیمہ کڑاہی بنانے کی ترکیب

0
32

قیمہ کڑاہی
اجزاء:
قیمہ آدھا کلو
ہری مرچیں تین عدد
ٹماٹر دو عدد
پیاز بڑی ہو تو ایک عدد درمیانی دو عدد
دہی ایک کپ
ہرا دھنیا گارنش کے لیے
ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ ایک چائے کاچمچ
پپیتا ایک چائے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
پسا گرم۔مصالہ ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاوڈر ایک چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا کُٹا ہوا دو چائے کے چمچ
زیرہ دو چائے کے چمچ
آئل آدھا کپ
ترکیب:
قیمہ میں پپیتا لگا کر دس منٹ کے لیے رکھ دیں پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز گولڈن فرائی کر کے اس میں لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر تھوڑی دیر فرائی کر لیں اس کے بعد پسا دھنیا ہلدی کُٹی لال مرچ نمک اور ٹماٹر ڈال مکس کریں اور دہی ڈال کر بھون لیں پھر قیمہ اور ہرا دھنیا ڈال کو مکس کریں اور ڈھک دیں ہلکی آنچ ہر پکنے دیں جب قیمہ گل جائے تو اس مکں کُٹا ثابت دھنیا پسا گرم مصالہ زیرہ اورہری مرچیں ڈال۔کر تھوڑی دیر بھونیں اور چولہا بند کر دیں مزیدار قیمہ کڑاہی تیار ہے

Leave a reply