قورمہ مٹن بریانی بنانے کا طریقہ

0
79

اجزاء:
بکرے کا گوشت آدھا کلو
باسمتی چاول آدھا کلو
دہی آدھی پیالی
پیاز باریک کٹی ہوئی 2 عدد
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
گھی 1 پیالی
لال مرچ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
چھوٹی الائچی 3 عدد
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا

چاولوں کے لیے اجزاء:
نمک حسب ذائقہ
چھوٹی الائچی 2عدد
کالی مرچ ثابت 3 عدد
سیاہ زیرہ 1 چوتھائی چائے کا چمچ
پودینے کے پتے چند عدد
لونگ 2 عدد
ہری مرچ ثابت 2 عدد
سفید سرکہ آدھا کھانے کا چمچ
زردہ رنگ 4 یا 5 قطرے
گرم دودھ 1 چوتھائی پیالی
لیموں 1 عدد

ترکیب:
چاولوں کو دھو کر 20 منٹ تک بھگو دیں گوشت کو اچھی طرح دھو لیں برتن میں گوشت دہی ادرک لہسن دھنیا چھوٹی الائچی گرم مصالحہ نمک مرچ اچھی مکس کر لیں ایک دیگچی میں گھی گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں جب گولڈن براؤن ہو جائے تو نکال کر کسی اخبار پر پھیلا لیں تاکہ کرسپی یو جائے پھر ہاتھ سے کچل کر گوشت میں ڈال دیں اور گوشت کو مصالحے سمیت دیگچی میں ڈال کر ڈھانپ دیں اور ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکنے دیں جب پانی خشک ہوجائے تو بھون لیں اگر گوشت نہ گلا ہو یا کم گلا ہو تو اس میں مزید حسب ضرورت پانی ڈال کر پکنے دیں جب پانی خشک ہو جائے تو چولہے سے اتار دیں ایک دوسری دیگچی میں پانی گرم کریں الائچی کالی مرچ لونگ ہری مرچ پودینہ اور سیاہ زیرہ ساتھ ڈال دیں جب پانی ابل جائے جوش سے پکنا شروع ہو جائے تو اس میں چاول ڈال دیں ساتھ ہی سرکہ اور نمک بھی ڈال دیں اور دو کنی ابال لیں جب دو کنی چاول ابل جائیں تو چھلنی میں ڈال کر پانی نتھار لیں چاولوں والی دیگچی میں نیچے ذرا سا گھی لگا لیں پھر چاولوں کی تہہ لگا دیں پھر قورمہ کی پھر چالوں کی اور پھر قورمہ کی اور پھر چاولوں کی تہہ لگا دودھ میں زردے کا رنگ مکس کر لیں اور اوپر ڈال دیں اور لیموں کا رس چھڑک کر اچھی طرح ڈھکن بند کر کے توے کے اوپر دیگچی رکھ کر دم لگا دیں پہلے 7 منٹ تیز آنچ پھر 3 منٹ ہلکی آنچ کر دیں جب بھاپ اوپر آجوئے تو بریانی تیار ہے رائتے جے ساتھ سرو کریں

Leave a reply