تھائی پین ایپل رائس بنانے کی ترکیب

0
25

تھائی پین ایپل رائس
اجزاء:
چاول ایک پاو
پیاز چار عددچاپ کر لیں
تھائی ادرک دو ٹکڑے چاپ کر لیں
کڑی پتہ پانچ چھوٹےٹکڑے
تازہ ہلدی دو چائے کے چمچ
لیمن گراس دو چائے کے چمچ
کوکونٹ ملک سو ملی لِٹر
نمک حسب ضرورت
ہاٹ کری پاوڈر دو کھانے کے چمچ
پائن ایپل ٹکڑے چالیس عدد چھوٹے ٹکڑے کر لیں
پانی تین سو ملی لیٹر
ہلدی پاوڈر دو چائے کے چمچ
ایک بڑا پائن ایپل چاول سرو کرنے کے لیے
ترکیب:
تھائی پائن ایپل۔رائس بنانے کے لیے پہلے چاولوں کو آدھا گھنٹہ بھگو دیں ایک فرائنگ پین میں تیل ڈالیں اس میں چاپ کیے ہوئے پیاز ڈال کر فرائی کریں جب سنہری ہو جائیں تو اس میں ادرک کڑی پتے تازہ ہلدی اور لیمن گراس چاپ کر کے ڈالیں ایک منٹ تک تمام چیزوں کو اچھی طرح پکنے دیں اب اس میں بھیگے ہوئے چاول ڈالیں ساتھ ہی کری پاوڈر اور ہلدی ہاوڈر اور نمک ڈالیں سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں کوکونٹ ملک ڈالیں۔ساتھ ہی پائن ایپل کے ٹکڑے شامل کر دیں پانی ڈال کر ڈھک دیں اور پکنے دیں اگر مسالے ڈالنے کے دوران آپ کو پانی کی کمی محسوس ہو تو اور آپ کو لگے کہ اس کا مسالہ صحیح طرح بھونا نہیں جائے گا تو پھر اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح مسالہ بھون لیں تاکہ اس میں کچا پن نہ رہے اگر مسالہ کچا رہے گاتو اس کی مہک چاولوں میں محسوس ہوگی جب چاول گل جائیں تو چولہا بند کر دیں پائن ایپل۔درمیان سے کاٹ کر گودا نکال لیں اور چاول پائن ایپل میں ڈال لیں اب اس کو فوائل میں لپیٹ کر کسی پتیلے میں رکھ کر ہلکی آنچ پر پکائیں پائن ایپل۔سلائسز کو گرل کر کے رائس کے ساتھ سرو کریں
پکانے کا وقت ڈیڑھ گھنٹہ دو افراد کے لیے

Leave a reply