مزید دیکھیں

مقبول

چٹپٹی اور لذیذ تھری بینز چاٹ بنانے کی ترکیب

تھری بینز چاٹ
اجزاء:
اُبلے چنے ایک کپ
بیکڈ بینز آدھا ٹن
بیکڈ کڈنی بینز آدھا ٹن
کٹی پیاز . آدھا کپ
کٹی ہری مرچ دو عدد
ٹماٹر بغیر بیج دو عدد کیوبز کاٹ لیں
سوِٹ اینڈ سا چٹنی پاو کپ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
کڑی پتے سات عدد
نمک آدھا چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
بھنا اور پسا دھنیا آدھا کھانے کا چمچ
بھنا اور پسا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
آلو ایک عدد چھوٹا ابال کر کیوبز کاٹ لیں
سراشا سوس ایک کھانے کا چمچ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
پین میں تھوڑا سا تیل گرم کر کے اس میں کڑی پتے اور پیاز ڈال دیں اب اس میں ابلے چنے بینز کڈنی بیز سویٹ اینڈ سار چٹنی لیموں کا رس نمک لال مرچ بھنا اور پسا زیرہ دھنیا چاٹ مصالحہ آلو اور سراشا سوس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور کسی ڈش میں۔ڈال لیں آخر میں ہری مرچ اور ٹماٹر کیوبز ڈال کر مکس کریں اور مزیدار اور لذیذ چاٹ سرو کریں