ٹکی برگرمزیدار ریسیپی بنانے میں آسان کھانے میں لذیذ

ٹکی برگر
اجزاء:
آلو ایک پاو
انڈے دو عدد
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ تین عدد
نمک ایک چائے کا چمچ۔یا حسب ذائقہ
کالی مرچ . آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
پودینے کی چٹنی ایک چمچ
ٹماٹر ایک عدد
کھیرا ایک عدد
انڈا ایک عدد
بریڈ کرمز دو چمچ
بن چار عدد
سلاد پتہ دو عدد
آئل آدھا کپ
ترکیب:
آلو اور دو انڈے ابال کر چھیل لیں اور الگ الگ رتنوں میں میش کر لیں ہری مرچیں باریک کاٹ لیں کھیرے اور ٹماٹر کے بھی سلائس کاٹ لیں اب ایک پیالے میں میش کیے آلو انڈے ہرا دھنیا ہری مرچ نمک کالی مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ان کی ٹکیاں بنا لیں پھر انڈا باول میں پھینٹ لیں پین میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر ٹکیاں انڈے مکں ڈبو کر بریڈ کرمز مکں رول کر کے ہلکی آنچ پر آہستہ آہستہ فرائی کریں اور نکال کر رکھ لیں اب برگر بن کو تھوڑا ہلکا سا آئل لگا کر سینک لیں پھر اس میں پودینے کی چٹنی لگائیں اور فرائی کی ہوئی ٹکیہ رکھ کر اوپر ٹماٹر اور کھیرار رکھ کر بن کا دوسرا حصہ اوپر رکھ دیں مزیدار ٹکی برگر تیار ہے کیچپ کے ساتھ کھائیں

Comments are closed.