وری بتہ بنانے کی ترکیب

0
31

وری بتہ
اجزاء:
گائے کا قیمہ ایک پاو
چنے کی دال آدھا پاو
بریان آدھا پاو
پیاز ایک عدد
ٹماٹر ایک۔سلائس
ادرک لہسن آدھا کھانےکا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
دھنیا ایک چائے کا چمچ
ہلدی دو چٹکی
بگھاڑ لگانے کے اجزاء:
پیاز ایک عدد چھوٹی
زیرہ آدھا چائے کا چمچ
تیل آدھا کپ
گارنش کے لیے:
گرم مصالہ آدھا چائے کا چمچ
ادرک جولین کٹ ایک ٹکڑا
دھنیا چند پتے
ابلے چاول ایک کپ
ترکیب:
پین میں آدھا کپ تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پیاز براون کریں اب اس میں قیمہ ڈال کر فرائی کرکے ادرک لہسن نمک لال مرچ ہلدی دھنیا پاوڈر اور ٹماٹر ڈال کر بھون لیں ایک۔اور برتن میں بریان ڈال کر فرائی کریان اور پلیٹ میں نکال لیں جب قیمہ گل جائےتو اس میں بریان اور دال ڈال کر پکنے دیں اور اچھی طرح گھوٹ لیں تیل گرم کر کے پیاز اور زیرہ فرائی کر کے اوپر بگھاڑ لگا دیں آخر میں ہرا دھنیا ادرک اور گرم مصالے کے ساتھ گارنش کر کےاُبلے چاولوں کے ساتھ سرو کریں

Leave a reply