بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

0
38

انڈے اور دہی کا استعمال بالوں کے لئے نہایت ہی مفید ہے انڈے کی زردی کو دہی میں ملا کر بالوں میں لگائیں دو گھنٹوں بعد سر دھو لیں بال مضبوط اورگھنے لمبے ہوں گے-

چکنے بالوں کے لئے انڈے کی زردی اور سفیدی کے آمیزے کو سر میں پندرہ منٹ لگائیں اسکے بعد سر دھولیں اس سے بالوں کی چکناہٹ دور ہو جائے گی اور چکنے بالوں کو باقاعدگی سے شیمپوکرنا چاہیئے چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیئے اور تازہ پھلوں اور جوسز کا استعمال بھی نہایت مفید ہے-

رات کو تھوڑے سے پانی میں آملہ ریٹھا اور سکاکائی بھگو لیں صبح پانی کو چھان کر اس سے سر دھوئیں بال لمبے اور چمکدار ہوں گے

ایک عدد انڈے میں ایک عدد لیموں کا رس ملا کر بالوں میں مساج کریں ایک گھنٹے بعد سر دھو لیں اس سے بالوں میں چمک آیئگی-

سرسوں کے تیل میں مہندی کے پتے ابال کر سر میں لگانا بالوں کی افزائش کے لیے مفید ہے-

روزانہ دس سے بارہ گلاس پانی پینا اور سبزیوں اور فروٹس کا استعمال بالوں کی افزائش اور خوبصورتی کے لئے بہت مفید ہے-

سر دھونے سے ایک گھنٹہ پہلے تیل کی مالش کرنے سے بھی بالں میں چمک آتی ہے-

Leave a reply