کیا جوبائیڈن ڈوبتی ہوئی امریکی معیشت اورکووڈ کے حملوں کوروک سکیں گے:دی اکانومسٹ نے نقشہ کھینچ دیا

واشنگٹن :کیا جوبائیڈن ڈوبتی ہوئی امریکی معیشت اورکووڈ کے حملوں کوروک سکیں گے ، اہم گفتگو،اطلاعات کے مطابق اس وقت امریکہ میں یہ بحث زور پکڑ رہی ہے کہ کیا نو منتخب امریکی صدر امریکہ کی ڈوبتی ہوئی معیشت اورکووڈ 19 کے حملوں کو روک پائیں گے اس حوالے سے امریکی ماہرین معاشیات اوردیگرتھنک ٹینک سیر حاصل گفتگو کررہے ہیں

اس حوالے سے معروف میڈیا گروپ دی اکانومسٹ نے مارک کیلی اورایسے ہی دیگرماہرین کے تجزیے پیش کئے ہیں‌، ان کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے لیے سب سے پہلے جومسئلہ درپیش ہے وہ کووڈ 19 کی تباہ کاریوں‌سے نمٹنے کا ہے ، اگرجوبائیڈن کووڈ کی وباکوکنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئے تو یقینا امریکی معیشت بھی سبنھل پائے گی

دوسری طرف اخبار کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس وقت کرونا کی وجہ سے ملک میں‌بے روزگاری کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے ، اس بے روزگاری پرقابوپانا بھی جوبائیڈن کے لیے ایک چیلنج ہے

مارک کیلی کہتے ہیں کہ امریکہ اس وقت بحرانوں کی زد میں نئے امریکی صدرکواسے مین اسٹریم پرلانے کےلیے بہت سی مشکلات کا سامنا ہے لیکن یہ بات ضرور ہے کہ جوبائیڈن ٹرمپ کی نسبت کچھ سلجھے ہوئے انسان ہیں اوروہ امریکیوں کے مسائل کوسمجھتے بھی ہیں‌

اخبار کے مطابق جوبائیڈن کواپنی خارجہ پالیسی بھی بدلنا ہوگی لیکن یہ پینٹا گان کی اجازت سے ہی ہوسکتا ہے یہ بھی کہا گیا ہےکہ جوبائیڈن اسی وجہ سے پینٹا گان کی پسند ہیں کہ وہ امریکی اداروں کی ہدایات کوترجیح دیتے ہیں

مارک کیلی کے مطابق اس وقت امریکہ کوافغانستان ،چین اورمشرق وسطیٰ کے مسائل کے ساتھ ساتھ ایران سے بھی معاملات کوحل کرنا ہے امید یہی کی جارہی ہے کہ اس دوران جوبائیڈن انتظامیہ کافی حد تک ان مسائل پرقابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.