ہواوے اور دبئی میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا معاہدہ ہو گیا

0
33

ہواوے اور دبئی نے فائیو جی معاہدہ پر دستخط کئے ہیں اور یہ معاہدہ تقریبا 50 بلین یوآن کا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اگلے پانچ برسوں میں‌ دبئی نیٹ ورک کا فائیو جی پروجیکٹ دنیا کا بڑا پروجیکٹ ہو گا. اس لمحے کا جشن منانے کے لئے، دبئی کے بادشاہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہواوے موبائل فون کا تین منٹ کا خصوصی اشتہار(ایک ملین ڈالر) تازہ ترین پرچم بردار موبائل فون میٹ 20 کے لئے برج خلیفہ ٹاور پر چلایا جائے گا. اس دوران ارد گرد کی تمام عمارتوں‌ کو سیاہ رکھا جائے گا. یہ اشتہار دبئی کے بادشاہ کی طرف سے ہواوے کمپنی کیلئے مفت دیا گیا ہے.

یاد رہے کہ چند دن قبل وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے 40منٹ میں ڈاؤن لوڈ ہونے والی فلم 3.5سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی اور پاکستان میں’ ہواوے‘ نے فائیو جی ٹیکنالوجی لانچ کر دی ہے اب صرف اس کے بیسکس پر کام کیا جارہا ہے اور جلد یہ تمام لوگوں کے لیے میسر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی آنے کے بعد ٹیلی ویژن کا چہرہ ہی بدل جائے گا اور میڈیا کی ہیت بھی بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تھری جی اور فائیو جی انٹرنیٹ چل رہا ہے لیکن بہت جلد فائیو جی ٹیکنالوجی میسر ہو گی۔

Leave a reply