حب الوطنی تحریر: بنت زینب

0
34

حب الوطنی کا مطلب ہے ایک فرد کا اپنے ملک اور وطن کے لئے بے لوث محبت. یہ ایک فطری جذبہ ہے. ہم اپنے ملک سے صرف اس لئے محبت نہیں کرتے ہیں کہ یہ خوبصورت ہے. در حقیقت، ہم اس سے محبت کرتے ہیں کیونکہ یہ ہماری آبائی سرزمین ہے. ہمیں اس سے محبت ہے کیونکہ ہم اس میں رہتے ہیں، ہم اسکی پرسکون ہوا میں سانس لیتے ہیں، ہم اسکا میٹھا پانی پیتے ہیں، ہم اسکا کھانا کھاتے ہیں، ہم اسکے خوبصورت قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں. درندے بھی اپنے گھروں سے پیار کرتے ہیں۔ اگر انسان کو اپنے ملک سے محبت نہیں ہے تو وہ حیوان سے بھی بدتر ہے.
‏وطنِ عزیز کی مٹی جیسی کوئی چیز نہیں، نہ وینس کی گلیاں، نہ روم کی ہزاروں برس کی تاریخ، نہ نیلے پانیوں کی سرزمین یونان، نہ سفید جزیرہ سینٹورینی. جو سکون ہمیں اپنے آزاد وطن میں ملتا ہے شاید ہی وہ ہمیں دنیا کے کسی اور کونے میں ملے.
الحمدللہ ہم نے اپنے ملک سے پیار کرنے کا یہ جذبہ سید اقرار الحسن صاحب سے سیکھا ہے. جہاں حب الوطنی نہیں ہو گی، وہاں عوامی خدمت نہیں ہو گی. تاریخ گواہ رہے گی کہ ٹیم سرعام نے کرونا جیسے مشکل حالات میں بھی ہمت نہیں ہاری اور اپنے محاذوں پر ڈٹے رہ کر اس ملک کی بے لوث خدمت کرتے رہے. چاہے مستحق لوگوں تک مفت راشن پہچانا ہو، بارش کی تباہی میں لوگوں کی مدد کرنا ہو، خون کے عطیات ہوں، نیز اقرار بھائی نے ہر لحاظ سے اپنے ہم وطنوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرتے رہے ہیں. اقرار بھائی نے ہمیں سکھایا کہ حب الوطنی ہمیں نہ صرف اپنے ملک اور وطن سے محبت کرنا سکھاتی ہے بلکہ دنیا کے تمام انسانوں کی بہتری کے بارے میں سوچنے اور اس کے لئے کام کرنے کا بھی درس دیتی ہے.
ایک سچے محب وطن ہونے کی وجہ سے ، مجھے اپنے ملک (پاکستان) سے بے انتہا پیار ہے. میں اپنے ملک کے دفاع میں اپنی جان و مال کی قربانی دینے کے لئے ہمیشہ تیار ہوں، مجھے امید ہے کہ اس پاک وطن کی مٹی میں اِک روز ہمارا خون بھی شامل ہو گا….! انشاء اللہ
اپنی تحریر کا اختتام میں اس شعر پر کرنا چاہوں گی:
"‏میرے محبوب وطن تجھ پہ اگر جاں ہو نثار
میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایۂ تن”

@BinteZainab33

Leave a reply