فرزندان توحید آج حج کا اہم رکن ادا کرنے منا پہنچ رہے ہیں.روح پرور ایمان افروز مناظر

0
40

فرزندان توحید آج حج کا اہم رکن اداکرنے منا پہنچ رہے ہیں.روح پرور ایمان افروز مناظر

مناسکِ حج کے پہلے دن آج لاکھوں کی تعداد میں عازمین مکہ مکرمہ سے 8 کلومیٹر دور مِنیٰ پہنچ رہے ہیں۔ عازمین کی مِنی آمد کا سلسلہ جمعے کو رات گئے تک جاری رہے گا۔ مِنیٰ میں رات گزارنے کے بعد کل ہفتے کے روز 9 ذو الحجہ کو صبح فجر کے بعد عازمین حج عرفات کا رخ کریں گے جہاں حج کا رکن اعظم یعنی "وقوف عرفات” ادا کیا جائے گا۔

منی میں مناسک حج کا پہلا روز گزارنے کے لیے عازمین نے جمعرات کی رات سے ہی منی روانگی کا آغاز کر دیا تھا۔ مناسک کا پہلا روز "یوم الترویہ” کہلاتا ہے اور اس روز عازمین حج سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے پورا دن منی میں گزارتے ہیں
مکہ مکرمہ سے منی منتقلی کے سلسلے میں عازمین حج کو لے جانے والی گاڑیوں اور بسوں کے لیے ٹریفک کا منظم پلان ترتیب دیا گیا تا کہ حجاج کے قافلے آسانی کے ساتھ منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔

Leave a reply