حجرہ شاہ مقیم : مرکزی قبرستان سے درختوں کی چوری کٹائی

اوکاڑہ :حجرہ شاہ مقیم : مرکزی قبرستان سے درختوں کی چوری کٹائی ،اطلاعات کے مطابق نواحی گاؤں پانچ فورا یل کے مرکزی قبرستان سے درختوں کی چوری کٹائی کا انکشاف ہوا ہے

ذرائع کے مطابق اس مرکزی قبرستان سے لاکھوں روپے مالیت کے 40 درخت کاٹ لیے گئے. ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ درخت کاٹنے والوں کو بااثر افراد کی پشت پنائی حاصل ہے ۔

قبرستان سے درختوں کی چوری کٹائی کے خلاف مقامی افراد نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور محکمہ جنگلات سے کاروائی کا مطالبہ. کیا ہے

ذرائع کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ قبرستان سے درختوں کی کٹائی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو قبرستان سے درختوں کا خاتمہ ہو جائے گا مقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ انتظامیہ درخت کاٹنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرے۔

Comments are closed.