سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو ہراساں کرنے پر عدالت کا بڑا حکم
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو ہراساں کرنے پر عدالت کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو ہراساں کرنے کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ ڈی جی ایف آئی اے یقینی بنائیں کہ انکے افسر قانون کی خلاف ورزی نہ کریں، ڈی جی ایف آئی اے یقینی بنائیں کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی نہ کی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ رات کو بھی یہ درخواست لے آتے تو انٹرٹین کر لی جاتی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کل صبح 10 بجے تک ملتوی کر دی
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی حراسگی، پی ٹی آئی عدالت پہنچ گئی ،سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی حراسگی،پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد پولیس، آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی ایف آئی اے سائبر ونگ کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے مارے جارہے ہیں،پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے مار کر انکی فیملیز کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے،اظہارِ رائے کی آزادی ہر شہری کا بنیادی حق ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، سیاسی بنیادوں پر چادر چار دیواری پامال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا پیکا ترمیمی آرڈی نینس کالعدم کرنے کے فیصلے کا بھی درخواست میں حوالہ دیا گیا
واضح رہے کہ اہم شخصیات اور اداروں کےخلاف سوشل میڈیاپر ٹرینڈ چلانے والوں کی فہرستیں تیار ہو گئی ہیں سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف سرگرم عمل صارفین کو نہ صرف گرفتار کیا جائے گا بلکہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے ، اس ضمن میں پنجاب کے تمام شہروں میں اداروں پر تنقید کرنے والوں کی لسٹیں فراہم کر دی گئی ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو چکے ہیں،دوسری جانب اداروں پر تنقید کرنے والے تحریک انصاف کے کئی سوشل میڈیا کارکنان روپوش ہو چکے ہیں لاہور کے اندر کئی کارکنان نے ٹویٹر کا استعمال چھوڑ دیا ہے اور گرفتاری کے ڈر سے گھروں سے روپوش ہیں،پولیس مسلسل چھاپے مار رہی ہے تا ہم گرفتاریاں کئی افراد کی روپوشی کی وجہ سے نہیں ہو سکیں
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
ہمارا سوشل میڈیا کا کوئی کارکن یا زمہ دار گرفتار نہیں،ترجمان تحریک لبیک پاکستان