حکمرانوں گھر جانے کی تیاری کرو، پرویز الہی

0
31

سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران عوامی مسائل پر ڈلیور کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔ حکمرانوں گھر جانے کی تیاری کریں اور انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی سے تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی اور سابق وزرا نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں سابق صوبائی وزرا سردار اصف نکئی، محمد اخلاق، سردار وسیم خان بادوزئی، ایم پی اے وسیم گوندل، ایم پی اے رانا شہباز شامل تھے۔ ملاقات میں سیاسی، معاشی صورتحال اور عوامی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما نے کہا کہ پٹرول، بجلی گیس مہنگی کرنے کے بعد حکمران آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکس لگانے اور سبسڈیز واپس لینے کی تیاری کر رہے ہیں، وفاق کو شہباز شریف اور پنجاب کو بیٹے حمزہ شہباز نے معاشی طور پر تباہی سے دو چار کر رہا ہے۔

پرویز الہی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کے حل کا کوئی ویژن ہی نہیں ہے۔ معاشی صورتحال روز بروز بدتر ہو رہی ہے اور امپورٹد حکومت کے ہاتھ سے نکل رہی ہے، عوام کو ہر روز اشیائے ضرور یہ کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔ حکمران عوامی مسائل پر ڈلیور کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔ حکمرانوں گھر جانے کی تیاری کریں اور انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ چند ہفتوں میں عوام نے ان حکمرانوں کی تجربہ کاری دیکھ لی ہے، پٹرول 60 روپے۔ گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ حکومت نے کیا کیا ہے ؟

Leave a reply