کٹھ پتلی حکمرانوں کے آگے نہ پہلے جھکے نہ آئندہ جھکیں گے،مولانا فضل الرحمان کا دبنگ اعلان

0
35

کٹھ پتلی حکمرانوں کے آگے نہ پہلے جھکے نہ آئندہ جھکیں گے،مولانا فضل الرحمان کا دبنگ اعلان

جے یو آئی رہنما موسی خان بلوچ کی قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات ہوئی ہے

مولانا فضل الرحمٰن نے پارٹی رہنماء کو رہائی پر مبارکباد دی ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آمرانہ دور کے مظالم ہمارا راستہ نہیں روک سکے ،ان کٹھ پتلی حکمرانوں کے انتقام کی کوئی حیثیت نہیں ۔اتنے نااہل ہیں کہ انتقام کے نام پر اندھے ہوچکے ،قریبی دوستوں پر جھوٹے الزامات نااہل حکمرانوں پر بد نما داغ ہیں انتقامی کاروائیوں کے سامنے نہ پہلے جھکے نہ آئندہ جھکیں گے ۔جھوٹے مقدمات اور جیلیں ہمارے عزم کو شکست نہیں دی سکتیں ۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے سابق ڈی ایف او موسیٰ خان بلوچ کی درخواست ضمانت منظورکر لی تھی جس کے بعد انہیں رہائی ملی،عدالت نے مقررہ وقت میں ٹرائل مکمل نہ ہونے پر موسیٰ خان کی ضمانت منظور کرلی موسی ٰخان کو اثاثہ جات کیس میں 24 ستمبر 2020 کو نیب نے ڈی آئی خان سے گرفتار کیا تھا

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

مریم نواز کی طرف سے ملاقات کی باضابطہ دعوت نہیں آئی،مولانا نے شکوہ کر ہی دیا

پشاور میں جے یو آئی کی تاریخی کانفرنس، عوام کا جم غفیر،مولانا فضل الرحمان کا خصوصی خطاب

حالات وہاں تک مت لے جاو جہاں قوت برداشت جواب دے جائے،مولانا فضل الرحمان

قبل ازیں رواں برس ماہ فروری میں پشاورہائیکورٹ نے موسیٰ خان کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی ،موسیٰ خان نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ نیب پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے سابق ڈی ایف او موسی ٰخان بلوچ کو گرفتار کر لیا تھا،سابق ڈی ایف او مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی ہیں،موسی ٰخان کے بڑے بیٹے مولانا فضل الرحمان کے پرسنل سیکریٹری ہیں،موسیٰ بلوچ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری جاری تھی،نیب نے انہیں سوال نامہ دیاتھا ۔جنکےجوابات جمع کرانے وہ بدھ کےروزپشاور جا رہے تھے، راستہ میں متنی کے قریب انہیں گرفتار کیا گیا تھا

Leave a reply