حکومت کر لی، اب آرام سے جیل کاٹو، مریم نواز کا عمران خان کو مشورہ

maryam

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سال حکومت کی ہے اب آرام سے جیل کاٹو۔

لاہور میں ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کہتےہیں لاہور میں کسی کو نکلنے نہیں دیاگیا جب لوگ نکلتے ہیں تو انہیں روکنا کسی پولیس، انتظامیہ اور حکومت کے بس میں نہیں ہوتا، جب کوئی نکلا ہی نہیں تو آپ کو نظر کون آتا؟ یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ ان کی ہر کال بری طرح پٹ گئی، ناکام ہوگئی، اس کی ایک وجہ مجھے سمجھ آتی ہے اور آپ کو بھی سمجھ آتی ہے، جب لوگ تنگ، بے چین اور بے آرام ہوتے ہیں، ان کی زندگیوں میں تکلیف اور پریشانی ہوتی ہے تو لوگ نکلتے ہیں۔پاکستان سے سیاسی گند کا صفایا کرنے کا وقت آ گیا، ملک کے آگے بڑھنے کیلئے ان کو ختم ہو جانا چاہیئے، پوائنٹ بلینک رینج سے گولی چلائیں گے تو کیا سکیورٹی فورسز پھولوں کے ہار پہنائیں، یہ پیار محبت والے سلوک کے مستحق نہیں، پنجاب اور پاکستان سے سیاسی گند کا صفایا زیادہ ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود 4 سال سڑکوں، گلیوں، محلوں میں عوام کے درمیان گزارے ہیں، جلسے جلوس کیے ہیں، دنیا رات کو 4 بجے بھی امڈ کے آتی تھی، انہیں کوئی روک نہیں سکتا تھا لیکن آج یہ بات بڑی سننے کو ملتی ہے کہ ہم نے تو انہیں جلسے جلوس کی اجازت دی مگر یہ ہمیں اجازت نہیں دیتے، ہم نے 5،6 سال جلسے بھی کیے جلوس بھی کیے اور ہفتے میں کئی کئی بار کیے، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا مریم نواز، مسلم لیگ ن یا پی ڈی ایم کے جلسے میں کوئی ایک گملا بھی ٹوٹا، جب آپ خود کو جمہوریت پسند کہتے ہیں تو آپ کے طریقے بھی وہی ہونے چاہئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمہوریت میں آپ ظلم بھی برداشت کرتے ہیں، اس ظلم کے خلاف احتجاج بھی کرتے ہیں آواز بھی اٹھاتے ہیں لیکن تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرتے، مریم نواز نے کوئی دیوار، گملا، شیشہ یا میٹرو کا جنگلا توڑا یا کسی ریاستی ادارے کے دفتر کو آگ لگائی ہے تو کوئی بتادے لیکن اڈیالہ جیل میں ماسٹر مائنڈ بیٹھا ہے اُس سے جیل نہیں کاٹی جارہی، پہلے ایسی حرکتیں نہیں کرنی تھیں ناں، 2014ء سے لے کر آج تک ان کا ایک دھرنا دکھا دیں جو پُرامن ہو، ان کو ابھی کُھل کر کھیلنے کی اجازت نہیں، سوچیں ان کو کُھل کر کھیلنے کی اجازت مل جائے تو یہ خون کی ندیاں بہا دیں، ان کیلئے کوئی ریڈ لائن نہیں.

پاکستان کا سکیورٹی کونسل میں مسلم ممالک کی مستقل نشست کا مطالبہ

پی ٹی آئی کو کہیں نہ کہیں دشمن ملک سے سپورٹ مل رہی ہے، سعید غنی

Comments are closed.