حکومت کے ٹھوس اقدامات سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ، ترجمان وزارت خزانہ کا دعویٰ

0
25

حکومت کے ٹھوس اقدامات سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ، ترجمان وزارت خزانہ کا دعویٰ

باغی ٹی وی : ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت کے ٹھوس اقدامات سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ معیشت 2020ء کے اختتام تک بحالی کی جانب بڑھے گی۔

ترجمان کے مطابق حکومت زراعت، صنعت اور سروسز سمیت رئیل سیکٹر کی نمو کیلئے کوشاں ہے۔ عالمی بنک نے بھی اپنی رپورٹ میں حکومتی اقدامات کو سراہا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت افراط زر میں کمی، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور نمو میں اضافے کیلئے کوشاں ہے۔ عالمی بنک کے مطابق اس سال شرح نمو 2.4 فیصد، آئندہ سال 3 اور 2022ء تک 3.9 فیصد ہوجائے گا۔ترجمان کے مطابق زرعی شعبے کے استحکام کے لیے 287 ارب کے 13 میگا پراجیکٹس منظور کیے گئے ہیں۔ زراعت کے شعبے کے لیے کریڈٹ کا حجم نئے سال کیلئے 1,350 ارب روپے تک رکھا گیا ہے۔ زرعی قرضے اس سال 20 فیصد اضافے سے 482 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
جب کہ دوسر جانب قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں حکومت نے اعتراف کیا کہ جولائی تا دسمبر مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ سویا بین، خام تیل، دالوں اور پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ، بجلی گیس کی قیمتوں میں ردوبدل، ڈیڑھ ارب کی تنوروں کو سبسڈی اور 226 ارب روپے کی بجلی کے لائف لائن صارفین کو سبسڈی مہنگائی کی وجہ بنی، 14.9 فیصد تک مہنگائی ریکارڈ کی گئی۔

Leave a reply