حکومت کے معاشی اقدامات سے آئی ایم ایف غیر مطمئن 16ستمبر کو وفد پاکستان بھیجے گا

آئی ایم ایف حکومتی اقدام سے غیر مطمئن ، .پاکستان میں بڑھتے ہوئے مالی خسارے اور ٹیکسوں کی عدم وصولی اور معاشی پہیہ جام ہوتا دیکھ کر پریشان ہو گیا ، 16 ستمبر کو ایس او ایس مشن بھجوانے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کے وزارت خزانہ کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایس ائی ایم یف کا او ایس مشن معاشی مشاورت کے لیے پاکستان آئے گا جہاں آئنے والے کمشن کو حکام ٹیکس آمدن پر بیفنگ دیںگے ۔ مشن کے ساتھ ٹیکس ہدف کے حصول پر بات چیت اور مالی خسارہ کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ توانائی کے خسارے کم کرنے کے لیے بھی مشاورت ہوگی، ایس او ایس مشن معاشی ڈکٹیشن نہیں دیتا، ایس او ایس مشن منی بجٹ بنوانے نہیں آ رہا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے قرض لیتے وقت ہر طرح کی یقین دھانی کرئی گئی تھی، لیکن پھر بھی ٹیکس کے حصول میںناکامی، پاور سیکٹر میں جمود اور معاشی سرگرمیوںکے رک جانے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے حکام پریشان ہیںاور وہ اسی لیے پاکستان خود آر ہے تا کہ حالات کا بغور جائزہ لیا جا سکے.