حکومت نے کشمیر کا سودا کرلیا ہے اب مگرمچھ کے آنسو نہ بہائے، مولانا فضل الرحمان

0
31

حکومت نے کشمیر کا سودا کرلیا ہے اب مگرمچھ کے آنسو نہ بہائے، مولانا فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان( باغی ٹی وی ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہیکہ کہ جے یو آئی 5 اگست کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ منائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آبائی گاؤں عبدالخیل میں عید کے موقع پر ملنے والے جماعتی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو جمعیت علماء اسلام ملک بھر میں مظاہرے اور ریلیاں نکالے گی،
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عید کے اجتماعات پر پابندی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، حکومت کشمیر کا کیس لڑنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کا سودا کرلیا ہے اب مگرمچھ کے آنسو نہ بہائے، ایک منٹ کی خاموشی سے کشمیر آزاد ہوجائے گا کیا؟ جمعیت علماء اسلام کا ایک ایک کارکن کشمیریوں کے ساتھ ہے اور کھڑا رہے گا،
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت بیان بازی کر رہی ہے کشمیریوں کیلئے عملی اقدامات کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ، انہوں نے کہا کہ عید کے روز سلیکٹیڈ وزیراعظم کشمیریوں کے زخموں پر مرہم لگانے کی بجائے نتھیاگلی نکل گئے۔ واضح رہیکہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے عید الاضحی آبائی گاؤں عبدالخیل ڈیرہ اسماعیل خان میں منائی ۔

Leave a reply