حکومت نے بیرون ممالک میں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کو ملک واپس لانے کا اعلان کردیا

0
31

حکومت نے بیرون ممالک میں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کو ملک واپس لانے کا اعلان کردیا

باغی ٹی وی :حکومت کا بیرون ممالک میں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کو ملک واپس لانے کا اعلان، معید یوسف کا کہنا ہے کہ دو ہزار کے قریب مسافرمنصوبے کے تحت پاکستان آئیں گے، 3 اپریل سے 11 تک پی آئی اے کے ذریعے 17پروازیں اڑیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر خاص معید یوسف نے اعلان کیا ہے کہ اگلے چند روز کے دوران بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو ملک واپس لائیں گے۔
بدھ کے روز وفاقی وزراء کے ہمراہ کی گئی پریس کانفرنس میں معید یوسف نے بتایا کہ دوہزارکےقریب مسافرمنصوبےکے تحت پاکستان آئیں گے۔ اس سلسلے میں 3اپریل سے11تک پی آئی اے کےذریعے17پروازیں اڑیں گی۔ ترکی،باکو،کوالالمپور، برطانیہ،کینیڈا کیلئےخصوصی پروازیں جائیں گی۔‏پہلےمرحلے میں کینیڈا اور برطانیہ کیلئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں چلائی جائیں گی. ‏پہلےمرحلے میں محدود تعداد میں مسافروں کو واپس لایا جائے،‏فلائٹ آپریشن بندش کے دوران متاثرہ مسافروں کو ترجیح دی جائے گی.‏ٹورنٹو کے لئے فلائٹ آپریشن 3 اپریل سے بحال ہو گا.تمام پروازیں واپس صرف اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گی،‏برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن 4 اپریل سے شروع ہو گا.‏پروازیں اترنے کے بعد لاؤ نج میں تمام مسافروں کا ٹیسٹ کیا جائے گا.‏ملک بھر میں ہر قسم کی علاقائی پروازیں 11 اپریل رات 12بجے تک منسوخ رہیں گی

Leave a reply