کرونا وائرس کے پیش نظر حکومت پنجاب نے گندم خریداری کے لیے ٹوکن سسٹم متعارف کرا دیا

کرونا وائرس کے پیش نظر حکومت پنجاب نے گندم خریداری کے لیے ٹوکن سسٹم متعارف کرا دیا

باغی ٹی وی :گندم کی کتائی کا موسم ہے اس وقت گندم خریدنا اور سے سٹور میں‌لاکر محفوظ کرتا حکومت کی سب سے ہم ذمہ داری ہے. جبکہ وبائی بیماری نے بھی پورے ملک کو بے بس کر کے رکھا ہوا ہے . کورونا وائرس کے باعث گندم خریداری کیلئے ٹوکن سسٹم متعارف کرادیا گیا، 4 مراکزقائم کر دئیے گئے ۔تفصیل کے مطابق ضلع لاہورمیں کسانوں سے گندم کی خریداری کیلئے 4 تحصیلوں میں برکی ،کاہنہ ،رکھ چھبیل اور رائیونڈ میں مراکز قائم کئے گئے ہیں،جہاں 26ہزار390 میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔تحصیل کینٹ کے برکی سنٹر میں 5800 میٹرک ٹن ،تحصیل ماڈل ٹاؤن کاہنہ سنٹر میں9244،تحصیل شالیمار رکھ چھبیل سنٹر میں 5546 ،تحصیل رائیونڈ سنٹر میں 5800میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا ہے گندم خریداری کی درخواستیں آج سے 19اپریل تک وصول کی جائیں گی،20اپریل کو باردانہ کا اجراجبکہ 25 اپریل کو گندم کی خریداری شروع کر دی جائے گی ۔گندم 1400 روپے من لی جائیگی جبکہ ڈلیوری چارجز 9 روپے فی بوری ہوں گے ۔گندم خریداری مراکز صبح 9 سے شام 5 بجے تک کام کرینگے ۔خریداری ایک ماہ جاری رہے گی ۔مراکز پر کاشتکاروں کیلئے پینے کے صاف پانی، شامیانوں،بیٹھنے کیلئے جگہ،پنکھوں ،سماجی فاصلے ،سینی ٹائزرز اورہینڈواشنگ کامناسب انتظام کیاجائے گا

Comments are closed.