حکومت نے کاروباری طبقے کے لیے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر ہوجائیں خوش

0
34

حکومت نے کاروباری طبقے کے لیے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر ہوجائیں خوش

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے وفاقی وزیر حماد اظہر اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 5 ماہ کے دوران معیشت میں بہتری آئی۔ آئی ایم ایف نے بھی معاشی کارکردگی کا اعتراف کیا ہے۔حکومت نے کاروباری طبقے کے لیے گیس اور بجلی میں سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے بھی اب پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 40 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے جبکہ موڈیز نے بھی پاکستان کی ریٹنگ منفی سے مثبت کر دی ہے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں تقریباً 236 فیصد اضافہ ہوا اور ٹیکس ریونیو میں گزشتہ سال کی نسبت 16 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ملک کی برآمدات بڑھ رہی ہیں اور گزشتہ ماہ برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ حکومتی اخراجات پر بھی زبردست کنٹرول رکھا جا رہا ہے

Leave a reply