حکومت سندھ نے عذیر بلوچ، نثار مورائی اور بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کردیں

0
30

حکومت سندھ نے عذیر بلوچ، نثار مورائی اور بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کردیں

باغی ٹی وی : سندھ حکومت کی جانب سے تینوں جے آئی ٹیز کی رپورٹس محکمہ داخلہ سندھ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق رپورٹس میں’لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیر بلوچ کو کس کی سیاسی سرپرستی حاصل تھی اور بلدیہ فیکٹری کے ملزمان نے کس کے کہنے پر آگ لگائی’ جیسے اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ وہ جے آئی ٹی رپورٹس کا انتظار کررہے ہیں کیونکہ محکمہ داخلہ سندھ کی ویب سائٹ کا لنک ڈاؤن ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہبا گل کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نےسانحہ بلدیہ کی رپورٹ پبلک کی اور ویب سائٹ کاسرور ڈاؤن ہوگیا
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا تھا کہ تینوں جے آئی ٹی رپورٹس پیرکو پبلک کردیں گے اور سندھ حکومت کی ویب سائٹ پر یہ دستیاب ہونگیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی نے قومی اسمبلی میں عزیربلوچ جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی قیادت پر بے بنیاد الزامات عائد کیے تھے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی میں پیپلزپارٹی قیادت کانام نہیں ہے۔ جے آئی ٹی پر تمام اداروں کے افسران کے دستخط موجود ہیں۔ سندھ حکومت تمام جے آئی ٹیز کو پبلک کرے گی

Leave a reply