ہم اپنے پاس موجود ویڈیو دے دیں تو حکومت مشکل میں پڑ جائے گی،ایسا کس نے کہہ دیا؟

0
37
mobile

ہم اپنے پاس موجود ویڈیو دے دیں تو حکومت مشکل میں پڑ جائے گی،ایسا کس نے کہہ دیا؟

بنوں کی مئیر کی نشست پر دوبارہ گنتی کا ریٹرننگ افسر کا حکم ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی

گزشتہ سماعت پر الیکشن کمشن نے مئیر بنوں کی نشست پر دوبارہ گنتی کا آر او کا حکم روک دیا تھا ،چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ دوبارہ گنتی کا طریقہ کیا آپ نے پڑھ رکھا ہے ؟ آراو نے کہا کہ کافی پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر ہو رہی تھی مجھے لگا کہ شفاف انتخابات کے لیے دوبارہ گنتی کرانا ضروری تھا ،چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے حالات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو اطلاع دی ؟ آر او نے کہا کہ دھاندلی کے شواہد تب آئے جب پولنگ کا وقت ختم ہو گیا تھا ،ممبر کمیشن نے کہا کہ کیا ان باتوں پر دوبارہ گنتی کا کیس بنتا ہے ؟ دوبارہ گنتی کی درخواست کس کی طرف سے آئی تھی ،آر او نے کہا کہ اقبال جدون نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی ،

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی باتیں پریشان کن ہیں ، یہ تو آپ کے خلاف چارج شیٹ ہے ، سارا دن یہ ہوتا رہا اور آپ نے پولنگ جاری رکھی ، درخواست گزار عرفان اللہ درانی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ گنتی کی درخواست ڈی آر او کو دی گئی تھی اور آر او نے دوبارہ گنتی کے احکامات دے دیے ، مئیر کی نشست پر ایک لاکھ 46 ہزار سے زائد ووٹ ڈالے گیے ، عرفان اللہ درانی کو 59 ہزار سے زائد ووٹ پڑے ، اقبال جدون کو 47 ہزار ووٹ پڑے ،
الیکشن میں 11 ہزار 609 ووٹ مسترد ہوئے ،جیتنے اور ہارنے والے کو ووٹوں میں 12 ہزار ووٹوں کا فرق ہے اگر مسترد تمام ووٹوں کو اقبال جدون کو دے بھی دیا جائے ، تب بھی وہ عرفان اللہ سے 900 ووٹوں سے ہار رہے ہیں

چیف الیکشن کمشنر نے ریٹرننگ افسر کو ہدایت کی کہ مجھے تحریری رپورٹ دیں کہ سارا دن بنوں میں الیکشن ڈے پر کیا ہوتا رہا ، ممبر کمیشن نے وکیل اقبال جدون سے سوال کیا کہ اپ کہ رہے ہیں کہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ،وکیل اقبال جدون نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کو زبانی نتائج بتائے گیے ، بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ،میں کہتا ہوں کہ اپ دوبارہ گنتی کرائیں ، میں دوبارہ الیکشن کا ابھی نہیں کہتا ، ابھی میرے پاس دوبارہ پولنگ کے لیے جانے کا مواد نہیں معرفان اللہ جدون کے وکیل نے یہ دلائل نہیں دیے کہ دوبارہ گنتی کیوں نہیں کرائی جائے ، صورت حال کے مطابق لازم ہے کہ دوبارہ گنتی کرائی جائے ،اگر جیت کا مارجن پانچ فیصد سے زیادہ بھی ہے تب بھی صورت حال ٹھیک نہیں وجوہات بنتی ہیں ، تب بھی دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایسی صورت میں آر او کو دوبارہ گنتی کرانے کی وجوہات دینا ہوں گی ، ممبر کمیشن نے کہا کہ دوبارہ گنتی کی وجوہات تو آر او نے نہیں دی ،

وکیل اقبال جدون نے اکہ کہ ایسی وجوہات تھیں جس کے بعد آر او نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا ،بنوں بکا خیل میں پولنگ ملتوی کرانے کا نوٹس الیکشن کمیشن نے خود لیا ایک پولنگ اسٹیشن پر عرفان اللہ درانی کے ووٹ 245 تھے ، آر او نے جو نتائج بنائے اس میں ووٹ بڑھ کر 696 ہو گئے اس کے پریزایڈنگ افسر شعیب عزیز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جب ہم رزلٹ لیکر جا رہے تھے تو لوگوں نے ہم پر حملہ کرکے ہم سے زبردستی نتائج تبدیل کرائے ، اس پولنگ اسٹیشن پر ٹوٹل ووٹ لکھے ہی نہیں گیے ،چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ کیا آپ نے دن کو کمشن یا ڈی آر او کو درخواست دی کہ یہ ہو رہا ہے ،ہم تو یہ نہیں کہ رہے کہ آر او غلط کہ رہے ہیں ، ایسے حالات تھے تو آر او یا امیدوار نے کوئی درخواست دی ؟ ہم آپ کی سب باتوں کو مان لیں تو کیا اس کا حل دوبارہ گنتی ہے ، کیا آپ کے پاس پریزایڈنگ افسران کی شکایات ہیں جو انھوں نے دن میں دیں ؟ جہاں بھی الیکشن کمشن کو شک پڑا کہ الیکشن شفاف نہیں ہو رہے تو ہم نے سخت ایکشن لیا، نہ ہمیں کوئی اطلاع ملی ، نہ کوئی میڈیا سے اطلاع ملی ، ورنہ ہم دن کو ہی اس نشت پر الیکشن ختم کر دیتے ، یہ بہت الارمنگ ہے ، ہم پریشان ہیں کہ اس حوالے سے الیکشن کے دن پر کیوں نہیں بنایا گیا ، نثار درانی نے کہا کہ اپ کے دلائل یہ ہیں کہ دھاندلی ہوئی ، شفاف انتخابات نہیں ہوئے ، اپ کی درخواست پر آر او نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا , وجوہات کیا تھیں کہ دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا ،

وکیل اقبال جدون نے کہا کہ ایک ہی پریزایڈنگ افسر نے شکایت درج کرنے کی ہمت کی ایسے حالات تھے کہ دوبارہ گنتی کرائی جائے کم وقت تھا شواہد اکھٹے کرنے کا ،دوبارہ پولنگ بڑا عمل ہے ، دوبارہ گنتی میں اگر کوئی چیز ثابت نہ ہو تو پھر کوئی ضرورت نہیں دوبارہ الیکشن کی ،عرفان اللہ درانی کی واحد اعتراض قانونی تھا ،وکیل عرفان درانی نے کہا کہ اگر ہم اپنے پاس موجود ویڈیو دے دیں تو انکی پوری حکومت مشکل میں پڑ جائے گی بیس کو جو پولنگ کے بعد ہوا اس کی ویڈیو دیں تو انکی صوبائی حکومت مشکل میں پڑ جائے گی کیس پر دلائل مکمل ہو گئے، الیکشن کمیشن نے آر او سے تحریری رپورٹ مانگ لی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

بلدیاتی الیکشن، پشاور سے 14 پریذائیڈنگ افسر لاپتہ

بلدیاتی انتخابات،تحریک انصاف کی شکست، وزیراعظم بھی بول پڑے

عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال

بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم

خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم

یہ رویہ رکھا تو ہمیشہ کیلئے الیکشن بھول جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنیکا مطالبہ آ گیا

Leave a reply