ہم آرام سے اسلام آباد کو بند کرسکتے ہیں ،عمران خان

0
31

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ پبلک سپورٹ ہے،

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جو بھی کام کرتا ہوں کشتیاں جلا کر کرتا ہوں،سب کچھ بیچ کر پاکستان میں انویسٹ کیا ،ہم آرام سے اسلام آباد کو بند کرسکتے ہیں ، لیکن ایسا کوئی بھی اقدام فائنل اسٹیپ ہو گا۔ نہیں چاہتا کہ ملک کو معاشی نقصان ہو۔میں فائنل قدم اس لئے لوں گا کہ اپنے مقصد تک پہنچ جاؤں،چار دن کے نوٹس پر ہاکی گراؤنڈ بھرا، یہ کوئی نہیں کرسکتا انہوں نے ملکر مینار پاکستان پر جلسی کی،تمام مسئلے کا حل فری اینڈ فیئر الیکشن اور سیاسی استحکام میں ہے ملک میں عدم استحکام ہے جن کے پاس پاور ہے کیا انہیں نظر نہیں آ رہا ؟عوامی طاقت تحریک انصاف کے پاس ہے،کارڈ سارے ہمارے پاس ہیں کبھی آزادی آرام سے نہیں ملے گی جدوجہد کرنی پڑے گی اسلام آباد کے چاروں طرف میری حکومت ہے،معاشی استحکام کے بغیر میثاق معیشت ناممکن ہے ،یہ مجھے نااہل نہیں کر سکتے،

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کبھی کسی کو چینل بند کرنے یا صحافی کو ہراساں کرنے کا نہیں کہا نیب نے کسی کو میرے کہنے پر نہیں اٹھایا ہر روز کوئی نئی کہانی سننے کو ملتی ہے۔جو شہباز گل سے اگلوانا ہے وہ عظمی کا خاوند اگل دے گا۔میں عاشق رسول ﷺ ہوں نبیؐ سے محبت تک ایمان مکمل نہیں ہوتا، سلمان رشدی سے زیادہ غلیظ انسان کوئی نہیں وہ فتنہ ہے، میں نے اپنے انٹرویو میں سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے واقعے کا حوالہ دیا تھا کہ کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ قانون ہاتھ میں لے کر کسی کو بھی قتل کر دے، سیالکوٹ واقعے پر پاکستان کو جس طرح عالمی سطح پر اجاگر کیا گیا وہ افسوسناک تھا

عمران خان وزیراعظم تھے، انکے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو شہباز شریف وزیراعظم بن گئے، اس روز سے لے کر عمران خان دوبارہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کے لئے آئے روز نہ صرف جلسے کر رہے ہیں بلکہ اداروں پر بھی تنقید کر رہے ہیں، عمران خان نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا لیکن اس روز عوام کے نہ نکلنے اور پھر گرفتاری کے خوف سے عمران خان دوبارہ اسلام آباد سے پشاور واپس چلے گئے تھے، بعد ازاں انہوں نے ضمانت کروائی اور بنی گالہ آئے، عمران خان کئی شہروں میں جلسے کر چکے ہیں اور اب دوبارہ عمران خان کے جلسوں کا شیڈول جاری کیا جا چکا ہے

شہبازگل کے ڈرائیور کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

Leave a reply