ہم آئے نہیں بڑے اہتمام کے ساتھ لائے گئے ہیں عامر لیاقت

0
56
عامر لیاقت کی قبر کشائی کا فیصلہ،سابقہ اہلیہ کا اپیل دائر کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ ہم آئے نہیں بلکہ بڑے اہتمام کے ساتھ لائے گئے ہیں۔

باغی ٹی وی :قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کے اسمبلی کی آمد جاری ہے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے قبل ایوان کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بڑے اہتمام سے لائے گئے ہیں سوال کیا گیا کون لایا ہے؟ پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا جو ہمیشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔

ایک گھنٹہ تاخیر سے مشرکہ اجلاس شروع، آصف زرداری کے ہمراہ بلاول کا بڑا دعویٰ

خیال رہے کہ آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔حکومت اور اپوزیشن ایوان میں نمبرز پورے کرنے کیلئے سرگرم ہیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز منظور کرانے کیلئے تحریک انصاف کا اتحادیوں پر کافی زیادہ انحصار ہے۔

دونوں ایوانوں میں ارکان کی مجموعی تعداد 440، حکومت اور اتحادیوں کے پاس 229 ارکان ہیں۔اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 211 ہے اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل، نیب آرڈیننس اور نئی مردم شماری سمیت 29 بل منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے-

آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اہم اجلاس سے قبل کہا تھا کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہےایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جو بھی مخالف کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو ڈرپوک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حزب اختلاف الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ڈری ہوئی ہےانہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ووٹنگ کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے ، حیران ہوں اپوزیشن کو ٹیکنالوجی کے استعمال سے کیا مسئلہ ہے ، ٹیکنالوجی کے باعث کوئی جھوٹ نہیں بول سکتا ، یہ کیوں چاہتے ہیں جلدی سے حکومت گرادیں، پانچ سال کے بعد ہماری پرفارمنس سے انہیں سیاسی دکانیں بند ہونےکا خطرہ ہے۔

وزیراعظم آج کےمشترکہ اجلاس سے قانون سازی کرانے کیلئے متحرک ہیں اورانہوں نے اپنی قانونی ٹیم سے دو بار مشاورت کی ہے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کی حکمت عملی پربھی غور کیا گیا ہےوزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں عمران خان نے ارکان کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی-

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ای وی ایم قانون سازی پر حکومت کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں ان کا کہنا ہے کہ آج کوئی کیچ ڈراپ نہیں ہوگا کچھ دیر بعد مشترکہ اجلاس میں نتائج سامنے آجائیں گے آج پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا اہم دن ہے ہمیں اپنی صفوں میں تمام ساتھیوں پر اعتماد ہے ہم ایک نظریے اور مقصد کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں ہمارا مقصد انتخابات کو شفافیت کی طرف لے جانا ہے

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے جہانگیرترین کی ملاقاتیں:اپوزیشن یہ خبرسنتے ہی…

Leave a reply