ہم باغی ٹی وی کوشش کو سلام پیش کرتے ہیں اوربھارتی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

0
33

ہم باغی ٹی وی کی اس ساری کوشش کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس سلسلے میں بھارتی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

باغی ٹی وی : ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے باغی ٹی وی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بند کرنے کے سلسلے میں ٹوئٹر کے ساتھ جو مودی حکومت کی جانب سے رابطہ کیا گیا اور درخواست کی گئی ہے وہ نہ صرف آزدی اظہار پر ایک کدغر لگانے کے مترادف ہے بلکہ بھارت کے بدنما چہرے اور اس کی ساری تاریخ کو بھی نمایاں کرنے کاایک ذریعہ ہے-

انہوں نے کہا کہ بھارت کا معاملہ چور مچائے شور والا ہے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا ناجائز قبضہ اس کے بترین مظالم اور انسانی حقوق کی دھجیاں وہ آرآ رہا ہے اوراسی لئے اس نے عالمی میڈیا کو بھی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بجھی مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور اب وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی آواز بھی وہاں تک نہ پہنچےاور وہاں کی کوئی آواز بھی دنیا تک نہ جائے اسی لئے وہ ہر اس چینل اور ویب سائٹ اور کوشش کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جس کے ذریعے بھارت کے مظالم کو بے نقاب کیا جا سکے –

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ ہم باغی ٹی وی کی اس ساری کوشش کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس سلسلے میں بھارتی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اورسابقہ پارلیمنٹ ممبر ہونے کی حیثیت سے میں اس بات کو نمایاں کرنا ضروری دمجھتا ہوں کہ دنیا بھر کے پارلیمنٹ ممبرز کو اور دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس طرف توجہ دینی چاہیئے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل خانے کے اندر بند کر رکھا ہے-

واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں کے مسلسل احتجاج اور انکے مطالبات کو نہ ماننے والی مودی سرکار نے پاکستانی میڈیا کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو وارننگ دلوانا شروع کر دی-

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے باغی ٹی وی کو وارننگ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ باغی ٹی وی ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، مودی سرکار کی جانب سے ٹویٹر پر دباؤ کے بعد باغی ٹی وی کے اکاونٹ کو ای میل بھیج کر وارننگ دی گئی ہے

مودی سرکار بھارت میں ایک طرف کسانوں کو کچلنے، اقلیتوں پر مظالم روا رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب انکے حق میں اٹھنے والی آواز کو بھی دبانے کی کوششوں میں مگن ہے، کسان تحریک کے دوران کئی کسان رہنماؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹس معطل کروائے گئے ہیں اب مودی سرکار نے پاکستان کے اکاونٹس پر نظر رکھ لی ہے

دوہرے معیارکب تک چلیں گے مسلمانوں کو خود ایسے پلیٹ فارمز بنانے کی ضرورت ہے علامہ ہشام الہی ظہیر

پروپیگنڈے کرنیوالی مودی سرکار باغی ٹی وی کا "سچ” برداشت نہ کر سکی،باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی درخواست کر دی

آزادی اظہار کی دعویدار ٹویٹر انتظامیہ کو مودی کے ظلم کی حمایت کرنے پر شرم آنی چاہیے ، سید فیاض الحسن رہنما پی ٹی آئی

بھارتی اقدام قابل مذمت، باغی ٹی وی کو دباؤ میں نہیں آنا چاہیئے،خرم نواز گنڈا پور

ٹوئٹر انتظامیہ کی بھارت نوازی شرمنا ک ہے ، حکومت کو آواز اٹھانا چاہیے، چوہدری ذولفقار علی بھنڈر

سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کروانا آزادی صحافت پر حملہ ہے،لیاقت بلوچ

ٹویٹر‌کو کسانوں کا حمایتی بننا چاہیے ، ان کے حق میں‌اٹھنے والی آواز بنیادی انسانی حقوق ہے ، احمد…

Leave a reply