ہم بدلیں گے نظام تحریر: آمنہ فاطمہ

0
27

ہم من حیث القوم مسائل کا شکار ہیں آسمان سے کوئی مسیحا نہیں اترے گا اس نظام کو بدلنے کے لیے ہمیں کمر خود باندھنا ہو گی
پاکستان میں لاقانونیت انتہادرجے کو پہنچ چکی ہےہم صحیح معنوں میں قوم نہیں بن سکے آئین پاکستان اور قانون میں تمام شہری برابر ہیں مگر یہ بات صرف تقریروں اور تجزیوں کی حد تک مخفوظ ہے کیونکہ برابری کے قانون پر عمل در آمد کی بات کتابی تحریر سے زیادہ اہم نہیں ہوتی ہر شخص اور ادارہ اپنی اصلاح کی بجائے دوسروں پر تنقید کرتا ہے چاہے وہ بیوروکریسی ہو یا عدلیہ یا کوئی اور ادارہ بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہم تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں ہم جہالت اور لاقانونیت کی وجہ سے بدترین نظام بناتے جا رہے ہیں ہمیں پرائمری سکول میں قطار میں لگنے کا سبق تو پڑھایا جاتا ہے مگر حقیقت میں ہر شخص اسی کوشش میں ہوتا ہے کہ لائن میں لگے بغیر کام ہو جائے اور لائن سے بچنے کے لیے رشوت یا سفارش کا سہارا لینا ہوتا ہے نتیجتاً میرٹ کا قتل عام ہو جاتا ہے
یہاں الٹی گنگا بہتی ہے جو قانون کی پاسدارسی کرتا ہے اسے انصاف میسر نہیں ہوتا اور جو قانون کو ہاتھ میں لیتا ہے وہ سزا یافتہ قرار نہیں پاتا کیونکہ اس کا تعلق وی آی پی خاندان سے ہے وہ پنے لئے انصاف جیت تو نہیں مگر خرید ضرور سکتا ہے
بے شمار وسائل ہونے کے باوجود جہالت, بے روزگاری, نا انصافی, غربت اور لاقانونیت کی دلدل میں دھنسی ہوئی اس قوم نے قدرتی وسائل کا جس بے دردی سے ضیاع کیا ہے اسکی مثال دنیا میں نہیں ملتی ان سارے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمیں بحیثیت قوم سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا سب سے پہلے تو قانون کی حکمرانی اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا ہمیں انفرادی طور پر بدلاؤ کی ضرورت ہے, انفرادی بدلاؤ ہی اجتماعی تبدیلی کا سبب بنتا ہے اگر آج ہم میں سے ہر کوئی خود کے ساتھ یہ عہد کرے کہ وہ رشوت, سفارش اور لاقانونیت سے باز رہے گا, میرٹ کو پروموٹ کرے گا قومی وسائل کا بے جا استعمال نہیں کرے گا, ناپ تول میں کمی نہیں کی جائے امیر,غریب کا فرق نہ کرتے ہوئے مسائل کو حل کیا جائے گا جھوٹ کو چھوڑتے ہوئے سچ بولے گا حتی کہ زندگی کے ہر فیز میں ایمانداری, دیانت داری, اور نظم و ضبط کو اپنایا جائے اپنایا جائے گا تو دیکھئے گا زندگی کا سفر کتنا آسان ہو جائے گا آسانیاں بانٹیں تا کہ آپ آسانیاں سمیٹ سکیں خود احتسابی کی کوشش کو عام بنائیں چاہے آپ کا تعلق کسی بھی شعبہ سے ہو اپنا کام درست انداز میں کریں

@AamnaBukhari

Leave a reply