ہم دلبرداشتہ نہیں ہوئے کام کررہے ہیں،چیئرمین نیب جاوید اقبال کی میڈیا سے گفتگو

0
29

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب احتساب کے شفاف عمل پر یقین رکھتا ہے ، ہم دلبرداشتہ نہیں ہوئے کام کررہے ہیں،بدعنونی کو دیکھ کر ہم آنکھیں بند نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ سے فارغ ہوا تو کچھ پیسہ ملا اس سے پلاٹ خریدا ، ملک میں امن و امان کے قیام کا کریڈٹ پاک فوج کو جاتاہے ، اصل کاروباری اور ڈکیت میں فرق ہوتاہے ، اصل بزنس مین کو نیب آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتا، ڈکیت کا کیس نیب قانون کو دیکھ کر آگے بڑھتاہے ، پورے ملک میں کہیں نظر نہیں آیا کہ اربوں ڈالر کہاں خرچ ہوئے، حکومت اور ریاست پاکستان میں واضح فرق ہے، حکومتیں آتی اور جاتی رہتی ہیں، ریاست ہمیشہ قائم رہے گی، ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہے،

تاجروں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، چیئرمین نیب کا عہدہ عوام کی خدمت کیلئے ہے، تاجروں کے مفادات کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے، سازگار ماحول سے ہی ملک میں سرمایہ کاری آتی ہے، سرمایہ کار سے آج تک نہیں پوچھا کہ سرمایہ کہاں سے آیاہے۔۔۔ ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کرنا ادارے کا نصب العین ہے ۔۔ شفاف احتساب کی پالیسی پر عمل پیراہیں
اگر کوئی ثابت کردے کہ کوئی تاجر نیب کے خوف سے ملک چھوڑگیا ہے تو میں نیب کے دفتر جانے کی بجائے گھر واپس چلاجاؤں گا، ہمارے ایک ہاتھ میں کشکول ہے، پاکستان اربوں ڈالر کا مقروض ہے ، معیشت مضبوط ہوگی تو ملک توانا ہوگا،

Leave a reply