ہمارا کراچی تکلیف میں ہے ہم مدد کے لیے آواز بُلند کر رہے ہیں لیکن ہماری آواز سُننے والا کوئی نہیں ہے شنیرا اکرم

0
22

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم کراچی کے ساحل پر موجود گندگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھنے کے بعد سی ویو پہنچ گئیں۔

باغی ٹی وی : ٕشنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کراچی کے ساحل پر موجود ہیں جبکہ تصویر میں ساحل پر موجود کچرہ اور گندگی بھی دکھائی دے رہی ہے۔

شنیرا اکرم نے تصویر شئیر کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارا شہر روزانہ ہمیں بتا رہا ہے کہ وہ تکلیف میں ہے ہم مدد کے لیے اپنی آواز بھی بُلند کر رہے ہیں لیکن ہماری آواز سُننے والا کوئی نہیں ہے۔


سماجی کارکن نے لکھا کہ اس گندگی نے ہمارے شہر ہمارے لوگوں اور ہماری ثقافت کو شرمندہ کیا ہے یہ ہم نہیں ہوسکتے-

شنیرا نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ گندگی صرف ساحل پر موجود نہیں بلکہ شہر میں ہر جگہ ہی کچرا موجود ہے گلی کوچوں اسکولوں کے باہر، خالی مکانوں، دفاتر کے باہر، گھروں کے سامنے اور یہاں تک کہ ہمارے واحد ساحل پر بھی گندگی کے ڈھیر ہیں۔


اُنہوں نے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو ہم کچرے کے ڈھیر میں تیراکی کر رہے ہیں۔

شنیرا اکرم نے لکھا کہ میں جس طرح کوڑا کرکٹ کے ڈھیر دیکھ رہی ہوں لوگ قانون توڑ رہے ہیں۔ کچرے کے ڈھیروں والی دکانیں ، سیوریج ٹینکر سمندر میں اتر رہے ہیں-


انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ بلاکس ایسا لگتا ہے جیسے وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہے ہیں کیونکہ کوئی بھی ان کو پینٹ یا ٹھیک نہیں کرنا چاہتا ہے۔ ایسے لگتا ہے جیسے ہم نے اس خوبصورت شہر کی نگہداشت ترک کردی ہے-

شنیرا اکرم نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ جب میں پاکستانی لوگوں کے بارے میں سوچتی ہوں تو فخر سے سوچتی ہوں۔ ہم ہر چیز پر فخر کرتے ہیں اپنے کنبے ، پڑوسی ، دوست ، آفس ، گھر ، باغات ہر چیز پر فخر کرتے ہیں-


انہوں نے کہا کہ کراچی کی برادری کو اس طرح زندگی گزارتے ہوئے دیکھ کر بہت افسوس ہوا کھنڈرات والے شہر میں بسنا ٹھیک ہے یہ ہماری فطرت میں نہیں ہے-


شنیرا اکرم نے لکھا کہ ہمارا شہر بیمار ہے ہماری سمندری زندگی دم گھٹ رہی ہے ، ہمارے لوگ رو رہے ہیں ، ہمارے بچے کچرے میں کھیل رہے ہیں اور دنیا ہمیں کچھ نہیں کرنے کے لئے! دیکھ رہی ہے!

دوسری جانب سابق کرکٹر وسیم اکرم بھی کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر مایوس ہوگئے، اُنہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہفتے کے پہلے روز اہلیہ کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی۔


وسیم اکرم نے کہا کہ ہمیں کسی پر الزام نہیں لگانا کیونکہ اس سب گندگی کے ذمہ دار ہم خود ہیں کیونکہ ہم سمندر میں گند پھینکتے ہیں تو ساحل پر آتا ہے-

سی ویو پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر شنیرا اکرم کا برہمی کا اظہار

کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر وسیم اکرم کا مایوسی کا اظہار،کہا اہلیہ کو سی ویو پر…

Leave a reply