fbpx

ہم اس قانون کے تحت کاروائی کریں تو اسمبلی کورم ہی پورا نہ ہو،ممبر الیکشن کمیشن کے ریمارکس

ہم اس قانون کے تحت کاروائی کریں تو اسمبلی کورم ہی پورا نہ ہو،ممبر الیکشن کمیشن کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات ویڈیو اسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

درخواست گزار مرتضیٰ جاوید عباسی اور وکیل جہانگیر جدون پیش ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس کیا شواہد ہیں کہ ایم پی ایز نے پیسے لیے؟ وکیل ن لیگ نے جواب دیا کہ ہمارے پاس صرف اخباری تراشے ہیں،پیسے لینے کی ویڈیوز ہمارے پاس نہیں ہیں،الیکشن کمیشن ڈی جی ایف آئی اے کو ویڈیو انکوائری کا حکم دے،

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں میچور ہو جائیں،اگر آپ کے پاس مزید شواہد ہیں تو کمیشن کو دیں، کیس کو اوپن رکھیں گے، نوٹس جاری کرنے یا نہ کرنے کاجلد فیصلہ کریں گے، کیس کی مزید سماعت اب سینیٹ الیکشن کے بعد ہو گی،

ممبر کمیشن الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ کیاہرسیاسی جماعت کے ارکان اسمبلی بکاؤ مال ہیں؟ سینیٹ الیکشن پر چیف الیکشن کمشنر نے سپریم کورٹ میں واضح بیان دیا ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن تحقیقاتی اداروں کو بلاکر ویڈیو کی تحقیقات کراسکتا ہے ،ویڈیو اسیکنڈل کی تحقیقات پر شواہد دیں تاکہ الیکشن کمیشن کارروائی کرے الیکشن کمیشن کی بے شک ڈیوٹی ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کرے ،اس وقت ویڈیو اسکینڈل کیس میں الیکشن کمیشن نے ازخود نوٹس نہیں لیا،آپ اپنی کوششیں بتائیں کیا ویڈیواسکینڈل میں ملوث کسی کو بطورشواہد لائے، ویڈیو میں جولوگ آ رہے ہیں انھوں نے آکر میڈیا میں بیان دیے ہیں، جنہوں نے اس کیس پر بات کی ہے انہیں تو بطورشواہد لگا سکتے ہیں؟،الیکشن کمیشن انتخابات میں شفافیت پر غیر جانبدارانہ اقدامات کرتا ہے ،

الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ ویڈیو میں کوئی گفتگو سنائی دے رہی ہے؟ کہ کس معاملے کے پیسے کی منتقلی ہو رہی ہے کیا سارے ایم پی ایزایسے ہیں،کسی میں جرات نہیں کہ آکرکہیں کہ ہم ایسے نہیں ؟ہم آرٹیکل 218 کے تحت کارروائی کریں تو اسمبلی کورم ہی پورا نہ ہو،گزشتہ سینیٹ انتخابات میں دھاندلی سےمتعلق عظمیٰ بخاری،امیرمقام کونوٹس بھیجا ،

مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن سخت کارروائی کرے،الیکشن کمیشن پیسوں کے لین دین میں ملوث ارکان کی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کرے، ممبر کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد تحریک میں جو ہوا اس پر کیا کارروائی ہوئی؟ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے آپ کی درخواست کی فائل پڑھ رکھی ہے ،اگر آپ کوئی اضافی شواہد دینا چاہئیں تو فراہم کردیں،ہم جلدفیصلہ کریں گے کہ آپ کی درخواست پرنوٹس جاری کرنا ہے یا نہیں؟،

حال ہی میں 2018 کے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی مبینہ ویڈیو منظرعام پرآئی ہے ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو پیسے گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔2018کی اس وڈیو میں موجودہ وزیرقانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان بھی موجود ہیں

منظرعام پرآنے والی اس ویڈیو میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے محمد علی باچا رقم پی ٹی آئی ارکان کو دیتےنظرآرہے ہیں، ویڈیو میں سلطان محمد خان رقم وصول کرکے بیگ میں رکھ لیتے ہیں، پی ٹی آئی کے سردار ادریس بھی وڈیو میں موجود ہیں اور رقم وصول کرتےنظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان  نے خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمود خان سے استعفی لے لیا ہے استعفے میں انہوں نے لکھا ہے کہ جوویڈیو منظرعام پرآئی ہے اس کے بعد میرافرض بنتاہے کہ مستعفی ہوجائوں۔ آپ کی ٹیم اوروزیراعظم عمران خان کے پیروکارکے طورپرکام کرنامیرے لیے باعث عزت رہا۔ میں غیرمشروط طوپرہرقسم کی انکوائری کے لیے خودکوپیش کرتا ہوں,ان شاء اللہ میں اس معاملے میں سرخ رو رہوں گا اورانصاف ہوکررہے گا۔

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ‌ حکومت کا جواب عدالت میں جمع

سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے

سینیٹ میں ٹکٹ کیسے دیئے جائیں گے؟ وزیراعظم کا اعلان

سینیٹ الیکشن، ن لیگ کس کو دے ٹکٹ؟ امیدوار بیتاب ،قیادت پریشان

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کونسا قدم اٹھا لیا گیا؟

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے جاری آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

سینیٹ انتخابات، ٹکٹوں کی تقسیم،پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا

سینیٹ میں بیٹھے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کرتے،سینیٹر فیصل جاوید

سینیٹ ووٹنگ ،اپوزیشن جماعتیں آرڈیننس کے خلاف متحد،پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ

مولانا دیکھتے رہ گئے، تحریک انصاف کا مذہبی جماعت کے سربراہ کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ

سینیٹ الیکشن ،ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی

جبکہ وزیراعظم عمران خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسوں کے بدلے ووٹ دینے کی ویڈیو ظاہر کرتی ہے کہ ہمارے سیاستدان سینیٹ الیکشن میں کس شرمناک طریقے سے ووٹوں کی خرید و فروخت کرتے ہیں -یہ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ حکمران اشرافیہ نے کس طرح قوم کی اخلاقیات کو تباہ کر کے اسے قرضوں میں ڈبو دیا کرپشن اور منی لانڈرنگ حکمران اشرفیہ کا خاصہ ہے

واضح رہے کہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ووٹ فروخت کرنے پر20ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سینیٹ انتخابات 2021اوپن بیلٹنگ سے کرانا چاہتے ہیں ۔حکومت اوپن بیلٹ کیلئے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس بھی دائر کر چکی ہے اور اوپن بیلٹنگ کے لئے ایک آرڈیننس بھی جاری کرچکے ہیں جو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے مشروط ہے۔

جبکہ اپوزیشن جماعتیں جن میں پاکستان مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی اور جے یوآئی(ف) ہیں ، ان جماعتوں نے سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ صدارتی ریفرنس کیس میں جواب جمع کراتے ہوئے اوپن بیلٹ کی مخالفت کردی ہوئی ہے۔

افسوس 2018 کی ویڈیو، لیکشن کمیشن کو نہیں پتہ،کسی کا انتظار نہ کریں، سپریم کورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کو بڑا حکم

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.