اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کو ایک بار پھر بات چیت کی دعوت دے دی

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں بات کرو برباد نہ کرو،آئیں ہمارے ساتھ مل کر عوام کی خوشحالی کے لیے کام کریں،اب کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے تو کیا ہونے دیں گے، بھتہ خوری ہونے دیں گے، دہشت گردی ہونے دیں گے،اپنے بچے اغوا ہونے دیں گے، خواتین کو جانوروں کی طرح بند کر دیں گے، ہم کہتے ہیں کہ دہشت گردی ختم کریں،وہ کیا چاہتے ہیں، کیا کرنا چاہتے ہیں،ہم کہتے ہیں بات کریں ،آپ کہتے ہیں دھرنا کریں ،بات کرنا یا دھرنا کریں،ہم کہتے ہیں آئیے بیٹھیے، آپ کہتے ہیں ملک گیرپہیہ جام کریں گے، خوشحالی، ترقی کا پہیہ جام کریں گے کیا کریں گے، سلجھاؤ، الجھاؤ مت، آج جو آپ اودھم مچا رہے ہیں یہ اپنے بچوں‌کے لئے بچا رہے ہیں پہیہ جام کریں گے تو اپنی نسلوں کے مستقبل کو خراب کریں گے، ہم نے تو کہا تھا آئیں حکومت بنائیں کیوں نہیں بنائی،پیپلز پارٹی نے کہا آپکو حکومت بناؤ کیوں نہیں بنائی کیونکہ سلجھانا آپ کا مقصد نہیں ہے

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ذہن میں صرف 3چیزیں ہیں، اولین ترجیح غریب کے بچے کو روزگار دینا ہے ، دوسرا مہنگائی کے بوجھ کو ختم کرنا ہے اور تیسرا غربت کو ختم کرنا وزیراعظم کے ذہین میں ہے، عوام کو معلوم ہے کس نے کیا کیا ہے؟ آج تک کسی کے منہ سے سنا ہے مہنگائی کو کیسے ختم کریں گے کپتان نے کہا فوج کو نیوٹرل ہونا چاہیے، چیلوں نے کہا فوج کو نیوٹرل ہونا چاہیے، کپتان نے کہا قبر تک پیچھا کریں گے،چیلوں نے9مئی انجام دے دی، پچھلے دنوں ٹرینڈ چلا تھا کپتان نہیں تو پاکستان نہیں، کپتان نے کہا کہ امریکا سازش کررہاہے اور سائفر لہرا دیا ، ملک دشمن عناصر ترقی میں رکاوٹیں کھڑے کررہے ہیں ، پاکستان ہے توہم سب ہیں ، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ن لیگ سٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی کرارہی ہے، انہوں نے واضح بیان دیا کہ ملک تباہ کردیں گے،اور وہ کررہے ہیں، مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ، ہم کہتے ہیں دہشتگردی کو ختم کریں اور آپ کہتے ہیں ہم آپریشن نہیں ہونے دیں گے،

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سوال ہےیہ بہروپیےہیں یاپاگل ہیں ،کسی ایک جگہ کھڑےہوں توبات آگے چلے،جب مقصدملک کوبربادکرناہوتوبتائیں ہم کیاکریں،یوٹرن لیتے رہے، امریکہ کے بارے میں کیا بات کی پھر اب امریکہ سے ہی مدد مانگ رہے،میں کیا کیا بتاؤں، سوال پوچھتا ہوں اگر یہ بہروپیے ہیں تو ہم کیا کریں، پاگل ہیں تو ہم کیا کریں، مقصد جب بات کرنا نہ ہو برباد کرنا ہو تو ہم کیا کریں، جب کوئی شخص مصر ہو کہ کپتان نہیں تو پاکستان نہیں، ارے کچھ شرم کرو،پاکستان ہے تو ہم ہیں،یہ انہوں نے واضح بیان دیا کہ ملک تباہ کر دیں گے اور انہوں نے کر دیا .انہوں نے پارلیمان پر حملہ کیا ہم نے بجٹ میں غریب عوام کے لئے چھ سو ارب روپے مختص کیے، آپ نے کیا کیا چار بلین ڈالر آپ نے سو سرمایہ کاروں کو دے دیا،ترقی میں یکسانیت ہونی چاہئے،

مصدق ملک کی مذاکرات کی پیشکش پر بیرسٹر گوہر کا ردعمل
مصدق ملک کی جانب سے بات چیت کی پیشکش پر تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حکومتی جماعت کا طرزعمل غیر سیاسی ہے، مسلم لیگ ن اپنے انداز اور رویے پر نظرثانی کرے، ایک طرف ورکر اور رہنماؤں کو اٹھایا جا رہا ہے دوسری جانب مذاکرات کی پیشکش ہو رہی ہے، کیا سیاسی قوتیں ایک دوسرے کو ایسے دعوت دیتی ہیں ایک طرف زیادتی اور رہنماوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ہم پرامن احتجاج تک نہیں کر سکتے، چادر وچاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، دوسری جانب مذاکرات کی بات کرتے ہیں،مذاکرات کی پیشکش اس وقت سنجیدہ ہو جب آپ کا رویہ درست ہو۔

نور ولی محسود کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

 بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار

بنوں واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان

Shares: