ہم خودکش مشن پر نکلے ہیں دعاؤں میں یاد رکھنا، الائڈ اور سول ہاسپٹل میں جونیئر ڈاکٹرز کی کرونا وارڈز میں تعیناتی پر دہائیاں

0
46

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے الائڈ اور سول ہاسپٹل میں جونیئر ڈاکٹرز نے کرونا وارڈز میں تعیناتی پر دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ ہم خودکش مشن پر نکلے ہیں دعاؤں میں یاد رکھنا،

الائڈ ہسپتال کے ہاؤس آفسیر ڈاکٹر عمار سالک کی ایک پوسٹ وائرل ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر عمار سالک نے اپنے پیغام میں کہا کہ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے الائیڈ اور سول ہسپتال میں ٹرینی تمام ہاؤس آفیسرز کی لازمی کرونا وارڈ میں ڈیوٹی کا فیصلہ کیا ہے جو جونیئر ڈاکٹر کو زبردستی آگ میں پھینکنے کے مترادف ہے،

ڈاکٹر عمار سالک کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک خود کش مشن پر نکلے ہیں ہمیں دعاؤں میں یاد رکھنا

واضح رہے کہ فیصل آباد میں کرونا سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 102ہے ، فیصل آباد پنجاب کے کرونا کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شامل ہے

فیصل آباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1950 ہوگئی ، اموات 50 سے زائد ہو چکی ہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،

فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں کورونا کے کنفرم 22 اور 70 سے زائد مشتبہ مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 مشتبہ مریض جاں بحق ہوچکے اس کے علاوہ غلام محمد آباد ہسپتال میں کورونا کے 54 کنفرم اور 40 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ روز 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ،

محکمہ صحت کے مطابق فیصل آباد میں مریضوں کی تعداد 1950 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 300 سے زائد مشتبہ مریضوں کی رپورٹ کا انتظار ہے

دوسری جانب فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنر کی ٹیم کے 80 فیصد افسر کورونا وائرس کا شکارہو گئے ہیں ڈپٹی کمشنر محمد علی نے گزشتہ روز ٹی ایم اے ہال میں تاجروں کو تنبیہ کی کہ احتیاط ہی کورونا سے بچائو کا واحد حل ہے ۔فیصل آباد ضلع کے چار اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایچ اوز،پولیس اہلکار اور محکمہ صحت کے دیگر اہلکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں لہذا پرزور اپیل ہے کہ حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کریں اپنے اوراپنے پیاروں کی حفاظت کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمدسب کے مفاد میں ہے ۔

Leave a reply